سچ خبریں:سعودی ولی عہد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد بن زائد اور مصری صدر السیسی خطہ میں صیہونی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلام کے پہلو میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔
سعودی حکومت کے مخالف صحافی ترکی الشلهوب نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بن سلمان، بن زائد اور السیسی علاقے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا کردار ادا کر رہے ہیں، کہا کہ یہ اسلام کے پہلو میں کھلا خنجر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اس ملک کے اسکولی نصاب سے آیات، احادیث اور اعتقادی مسائل کو ختم کیا جبکہ متحدہ عرب امارات کے حاکم محمد بن زائد نے صیہونی حکومت کے اہداف کیلئے جدید ترین دین ابراہیمی کی ترویج شروع کردی اور اسی طرح مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بدستور اپنے ملک کے تعلیمی نصاب سے آیات اور روایات کو مٹا رہے ہیں جس کے باعث یہ لوگ اسلام کے پہلو میں خنجر اور آستین کے سانپ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے امریکہ کے دباو میں آ کر علاقے کے بعض عرب ممالک نے بچوں کی قاتل اور جارح صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کئے اور اس کی توسیع پسندی کی پالیسی کو فروغ دینے کیلئے اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں یہاں تک کہ بعض نے اپنے ممالک کو صیہونیوں کی تفریح گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔