?️
سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے مثال آپریشن میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے سے 100000 سے 150000 گولیاں چرائی گئیں۔
عبرانی زبان کے ذرائع نے بدھ کی شام کو اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج کے شمالی اڈوں میں سے ایک سے بڑی مقدار میں گولہ بارود چوری کر لیا گیا ہے،اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 13 کی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ایک کارروائی کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین میں بریگیڈ اسکندرنی کے فوجی اڈے پر موجود M-16 رائفلوں کے گودام سے ایک لاکھ سے زائد گولیاں چوری ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اڈہ لبنان اور شام سے قریب الجلیل کے علاقے میں واقع ہے،واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس کے اندازے کے مطابق اڈے سے 150000 سے زائد گولیاں چرائی گئی ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ چوری کی گئی مقدار پولیس کے اندازوں سے کم ہے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوری اسرائیلی افواج کی تیاریوں کو نقصان پہنچائے گی، کیونکہ ہنگامی حالات کے لیےبنائے گئے ایک گودام سے گولیاں چوری ہوئی ہیں،تل ابیب کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،تاہم وہ ابھی تک مجرموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عبرانی زبان کے ذرائع نے قبل ازیں مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں اسرائیلی فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری کی اطلاع دی تھی۔
مشہور خبریں۔
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں
مئی
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ
پاکستان اسٹیل ملز نجکاری پروگرام کی فہرست سے خارج
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام کی فہرست
دسمبر
مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 4 فلسطینی گرفتار
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں اپنی تازہ جارحانہ کارروائی
دسمبر
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
اسلامی انقلاب صیہونیت کا ایک غیر متوقع ڈراؤنا خواب تھا
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: معروف امریکی صحافی مارک گلین نے 1357 میں اسلامی انقلاب
اپریل
شام میں امریکی فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے
دسمبر
بائیڈن ریپبلکنز کے گھیرے میں
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیلاویئر کے ولیمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے
جنوری