🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ بدھ کی رات نابلس پر حملے میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے دھماکہ خیز ہتھیاروں اور جنگی گولہ بارود کا استعمال تشویشناک ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر آسٹریا کے سفارت کار نے کہا کہ صیہونیوں کے ہاتھوں ایک گنجان آبادی والے علاقے میں دن کی روشنی میں اور عین اس وقت جب عوامی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں، دھماکہ خیز اور دیگر ہتھیاروں کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل عام شہریوں کو قتل کر رہا ہے اور ان کی حفاظت اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
ترک نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے قانون کے ساتھ صیہونی حکومت کی مکمل وابستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کی شقوں میں بین الاقوامی قوانین اور معیارات کی بنیاد پر قتل اور زخمی افراد کی تحقیقات کی ضمانت ہے،آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سبب بننے والی غیر معقول کشیدگی کو روکنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح صیہونی حکومت نے بعض فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بہانے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے، نابلس پر صیہونی حملے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مختلف فلسطینی گروپوں نے الگ الگ بیانات میں اعلان کیا کہ جارحیت کا تسلسل اور مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافہ قابض حکومت کو جلا کر رکھ دے گا۔
یاد رہے کہ ایران، قطر، عمان، کویت، سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات نے بھی نابلس پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا ’غیرجانبدارانہ فیصلوں‘ کیلئے آئینی عدالت کے قیام پر غور
🗓️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی زیر قیادت
مئی
نیتن یاہو تل ابیب ریاض تعلقات معمول پر لانے کے لیے پرامید
🗓️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں تعینات متعدد ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں
دسمبر
صیہونی مسجد الاقصی کی شناخت ختم کرنے کے درپے:عرب لیگ
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:عرب لیگ نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت کو خطے
مئی
امریکی صدر صیہونی وزیر اعظم کے فون کا جواب نہیں دیتے: صیہونی میڈیا
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی چینل 13 کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر تک پہنچنے
دسمبر
چین غزہ میں جنگ بندی کے حامی
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بدھ کو
اگست
خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ
🗓️ 30 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے
نومبر
اسپیکر نے جمہوریت کے فروغ کیلئے سینئر اراکین پارلیمنٹ کی کونسل تشکیل دے دی
🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ‘جماعتوں
مارچ
سویڈن کے وزیراعظم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:ایک ٹویٹ میں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے ملک
جنوری