?️
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے نیتن یاہو کو جھوٹا اور ٹرمپ کو ناسمجھ قرار دیا
اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایهود باراک نے موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سانس لینے جتنی آسانی سے جھوٹ بولتے ہیں اور ان کے قریبی ساتھی ڈونلڈ ٹرمپ بھی فوجی معاملات سے بالکل ناواقف ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کے مطابق، باراک نے کہا کہ نیتن یاہو اب قومی سلامتی کی بجائے صرف اپنی ذاتی بقا اور سیاسی مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ان کے بقول، نیتن یاہو نے غیر ضروری جنگ چھیڑ کر اپنی کرپشن مقدمات اور حریدی یہودیوں کی فوجی سروس سے چھوٹ کے بحران سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔
باراک نے الزام لگایا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ اور ان کے قریبی حلقے کو یہ باور کرایا کہ اسرائیل کے پاس صرف دو راستے ہیں یا تو حماس کے سامنے جھک جانا یا جنگ جاری رکھنا جب تک کہ حماس کا آخری جنگجو ختم نہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا ٹرمپ نے عسکری معاملات کو کبھی نہیں سمجھا، وہ مکمل طور پر نیتن یاہو پر انحصار کرتے ہیں اور انہی کے جال میں پھنس گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم کے مطابق، اس جنگ کے تسلسل سے صرف حماس کو فائدہ ہوگا، جبکہ اسرائیل مزید غزہ کے دلدل میں پھنس جائے گا اور اپنے اعلان کردہ اہداف یعنی حماس کی تباہی یا مغویوں کی رہائی میں کامیاب نہیں ہوگا۔
باراک نے کہا کہ اگرچہ ماضی کے اسرائیلی رہنماؤں سے اختلافات رہے ہیں لیکن وہ نہ بزدل تھے اور نہ جھوٹے۔ آج ہم ایسے لیڈر کے ماتحت ہیں جس نے اپنی سمت نما مکمل طور پر کھو دی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہری، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ بڑے پیمانے پر تباہی اور قحط کے باوجود اسرائیل اب تک اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس کے برعکس، تل ابیب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جنگ بندی قرارداد اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی نظرانداز کیا ہے اور نسل کشی پر مبنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق نے اردن سے اپنا سفیر واپس بلایا
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان
اگست
اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
?️ 5 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا
جولائی
صیہونیوں کی جاسوس کمپنیوں کو ریاض کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نہ صرف سعودی حکومت کے ساتھ جاسوس سافٹ ویئر
جولائی
بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت، حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 25 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و
جولائی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی
?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
ستمبر
روس یوکرین جنگ کون نہیں ختم ہونے دے رہا؛ جرمن چانسلر کا اہم انکشاف
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے چانسلر نے اعلان کیا کہ یوکرین کی حکومت
اکتوبر
کینیڈین پارلیمنٹ کی مظاہروں کو کچلنے میں اس ملک کے وزیر اعظم کی حمایت
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:کینیڈین پارلیمنٹ نے ہڑتال ختم کرنے کے لیے اپنے ہنگامی اختیارات
فروری
سیف علی خان کی جان بچانے والے رکشا ڈرائیور کو بطور انعام کتنی رقم ملی؟
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے بروقت ہسپتال پہنچانے
جنوری