?️
اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
اسرائیلی خبر رساں ویب سائٹ وای نت نے وزارت زراعت کے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اس سال اسرائیل میں شدید خشک سالی اور پانی کی کمی کے باعث ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ ہوگئی ہے اور ملکی زراعت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اس ذریعے کے مطابق رواں سال اسرائیل کی تاریخ کا بدترین زرعی سال رہا ہے اور تقریباً تمام شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق زراعت کو اب تک 50 ملین شیکل کا نقصان ہوا ہے جو دسمبر تک بڑھ کر 150 ملین شیکل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے نہ صرف زمینیں بنجر ہو گئی ہیں بلکہ زنبوروں کی آبادی میں بھی 50 فیصد کمی آچکی ہے، جس سے شہد کی صنعت کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
وزارت زراعت نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث زرعی پیداوار میں کمی، قیمتوں میں اضافہ اور مجموعی طور پر ملکی معیشت کو سنگین نقصان پہنچے گا۔ پانی کی تنظیم (واٹر اتھارٹی) نے تجویز دی ہے کہ 2026 کے لیے زرعی استعمال کے لیے میٹھے پانی کی مقدار 380 ملین مکعب میٹر سے کم کر کے 250 ملین مکعب میٹر کر دی جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
مئی
پاکستان نے ٹی ٹی پی کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری
اگست
عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر
جنوری
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے
اپریل
پنجاب؛ اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3 مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
?️ 3 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر
مئی
گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان
?️ 29 جنوری 2023مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر
جنوری
امریکی کانگریس میں غزہ جنگ کے خلاف متعدد مظاہرین کی گرفتاری
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ کانگریس کی پولیس نے غزہ
دسمبر
کیا رفح پر حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا ہے؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے رفح میں صیہونی
مئی