?️
سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا رپورٹس اگلے منگل کو اس ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے خلاف مظاہروں کی ایک نئی لہر کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہیں۔
روزنامہ اخبار لوفیگارو کی رپورٹ کے مطابق منگل (6 جون) کو فرانس میں پنشن قانون میں اصلاحات کے خلاف مظاہروں میں تقریباً 600000 افراد کے سڑکوں پر آنے کی توقع ہے۔
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے حکام ملک بھر میں مظاہرین کے درمیان پرتشدد واقعات اور جھڑپوں کے پیش نظر پریشان ہیں اس لیے کہ فرانس بھر میں 250 مظاہرے ہونے والے ہیں۔
لوفیگارو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے مظاہروں میں تقریباً 70000 افراد شرکت کر سکتے ہیں،کہا جاتا ہے کہ اس مظاہرے کا راستہ اطالوی چوک کی طرف ہے اور اس راستے پر روٹنڈ ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی جیت کا جشن منایا تھا۔
گزشتہ مظاہروں کے دوران فرانسیسی عوام نے اس ریسٹورنٹ کو آگ لگا دی تھی،فرانسیسی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس مظاہرے کے راستے پر قابو پانا مشکل نظر آتا ہے۔
یاد رہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے قانون کے خلاف فرانس میں یہ 14 واں مظاہرہ ہے،یہ مظاہرے عام طور پر ریٹائرمنٹ کی عمر کو 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے سے متعلق شق کے خلاف ہوتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ
?️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے
جنوری
کچھ لوگ اپنی طلاق پر بات کرکے توجہ حاصل کرتے ہیں، نوین وقار
?️ 3 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوین وقار کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ
جنوری
چین کے صدر کے 3 روزہ دورہ روس کا اختتام
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:چین کے صدر شی جن پنگ چند منٹ قبل روس کے
مارچ
لبنان میں داعش کے مرکز کا خاتمہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:لبنان کی عوامی سلامتی نے بیروت میں رسول ہسپتال کو ڈرون
جنوری
صہیونی ریاست کا مستقبل؛ داخلی بحران، عالمی دباؤ اور عدم استحکام کے چیلنز
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:موجودہ عالمی منظرنامے میں اسرائیل کو داخلی و خارجی بحرانوں
اپریل
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے
جون
دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر لڑنے والوں کو بھی پیغام مل گیا۔ سرفراز بگٹی
?️ 10 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ دشمن نے شاید
مئی
مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین
جولائی