سچ خبریں: ڈنمارک کیوزیر اعظم نے واضح کیا کہ آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے سے آزادی بیان کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔
ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ قرآن جیسی مقدس کتاب کی توہین پر پابندی لگانا آزادی بیان کو محدود نہیں کرتا، ڈنمارک کے وزیر اعظم نے یہ تبصرہ اپنے ملک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کے خلاف توہین آمیز اقدامات کے بعد ڈنمارک کے ایک ہفتہ وار مگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک کی اسلام دشمنی صیہونی دوستی
یاد رہے کہ جمعرات کو شائع ہونے والے اس انٹرویو میں انھوں نے مقدس کتابوں کی توہین کی ممانعت کے بارے میں کہا کہ میں دوسرے مذاہب کی مقدس کتابوں کی توہین کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کو آزادی بیان کی خلاف ورزی نہیں سمجھتا۔
یاد رہے کہ ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے اور یوم پنٹیکاسٹ کو ایک انتہائی دائیں بازو کے گروہ نے ایک بار پھر مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کی۔
فریڈرکسن نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ہمارے ملک سیکورٹی خطرات لاحق ہوں گے ساتھ ہی یہ خطرہ بھی ہے کہ ہم بین الاقوامی منظرنامے میں الگ تھلگ ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اب خاص طور پر پریشان کن ہے کیونکہ ہم شراکت داری اور اتحاد بنانے کے لیے بہت ساری کوششیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا
قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے خلاف حالیہ جارحانہ کاروائیوں کا حال ہی میں اس وقت ہوا جب ایک 37 سالہ سویڈش عراقی شہری سلوان مومیکا نے سویڈش پولیس کے تعاون سے قرآن پاک کی توہین کی،
یاد رہے کہا اسی انتہاپسند نے اپنی اس مذموم حرکت کے تقریباً تین ہفتے بعددوسری بار اس اشتعال انگیز حرکت کو دہرایا نیز اس کے ایک دن بعد ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ نے اس ملک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کر دیا۔
مشہور خبریں۔
سعودی، شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدہ
جون
مزاحمت خطے میں ایک مستحکم تحریک ہے: باقری
جون
نیٹو کی توسیع ترکی کے مفاد میں نہیں ہے: اردوغان
مئی
رمضان کے تیسرے جمعہ سے صیہونی سکیورٹی سروسز کو تشویش
اپریل
ہوش ربا مہنگائی کے باعث لوگ قرض لینے، اثاثے فروخت کرنے پر مجبور
ستمبر
یمنی انصاراللہ کا اقوام متحدہ پر خطرناک الزام
اپریل
بالی وڈ کے معروف جوڑے کا 18 سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
جولائی
اندرون ملک سفر کے لئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے،
اگست