سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر آرامکو تیل کمپنی اور دیگر حساس اہداف کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کاروائیوں کی تصدیق کردی ہے۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے راس التنوره تیل بندرگاہ پر ارمکو کے صدر مقام کو نشانہ بنانے کے اعلان کے فورا بعد ہی سعودی وزارت دفاع نے اعتراف کیا کہ یمنی مسلح افواج نے اس ملک کے مشرقی علاقے میں واقع بندرگاہ میں موجود تیل کے ذخائر پر حملہ کیا ،سعودی وزارت نے سعودی عرب کے لئے عالمی تعاون کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ "عالمی توانائی کی سلامتی” کے نام سے موسوم اقدامات کریں گے۔
یادرہے کہ یمنی فوج نے اتوار کی شب اعلان کیا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب کے اندرحساس اہداف کے خلاف آٹھ بیلسٹک میزائلوں اور 14 جدید ڈرونوں کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا گیا ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ راس التنوره آئل پورٹ میں واقع ارمکو کے ہیڈکوارٹر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا جس کو سعودی عرب اپنے تیل کی 90 فیصد پیداوار کو دنیا کو برآمد کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
یادرہے کہ اس حملے نے ظهران ، دمام ، جیزان اور العسیر میں بھی اہداف کو نشانہ بنایا، یمنی مسلح افواج کے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب کو مزید دردناک حملوں سے قبل یمن کے خلاف جارحیت روکنے اور محاصرے کو ختم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرنا چاہئے،ورنہ اس سے خطرناک حملے بھی ہوں گے جیسا کہ اس سے پہلے بھی ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا کی اپنے شہریوں سے یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی اپیل
جنوری
سعودی اور متعدد عرب ممالک کی جانب سے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
ستمبر
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
اگست
اسرائیل غزہ میں طبی مراکز پر حملے بند کرے:عالمی ادارہ صحت
نومبر
وزیر صحت پنجاب نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا
جنوری
حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید
جولائی
ہم ’یہودی‘ نہیں مسلمان ہیں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ
مارچ
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
فروری