🗓️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ نے متفقہ طور پر غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس کا مقصد حماس کو شکست دینا اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کو ممکن بنانا ہے، تاہم فوجی حلقے اس منصوبے پر تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی کابینہ نے ایک خفیہ اجلاس میں غزہ پٹی پر مکمل قبضے اور اس کے تمام علاقوں پر صہیونی فوج کی مستقل موجودگی سے متعلق ایک نیا منصوبہ متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
عربی ۲۱ نیوز ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل چینل 12 نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے منسلک ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت حماس کی مکمل شکست اور اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کو مرکزی اہداف کے طور پر رکھا گیا ہے۔
تاہم ماضی میں غزہ کے بیشتر حصے پر قبضہ کے باوجود اسرائیل ان اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
صہیونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکومت نے انسانی امداد کی تقسیم کا ایک متبادل منصوبہ بھی بنایا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ امداد حماس کے ہاتھ نہ لگے۔
تاہم صہیونی حکومت کے متنازع وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار بن گویر نے غزہ میں کسی بھی انسانی امداد کی فراہمی کی سخت مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو خوراک بچ گئی ہے، اس پر بھی میزائل برسنے چاہئیں۔
اس غیر انسانی مؤقف پر اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے بن گویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں اندازہ نہیں کہ تم کیا کہہ رہے ہو، تمہاری باتیں ہم سب کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ہم پوری غزہ آبادی کو بھوکا نہیں رکھ سکتے، یہ انتہائی خطرناک مؤقف ہے۔
فوجی قیادت کی طرف سے اس تنقید نے اسرائیلی حکومت کے داخلی اختلافات کو بھی نمایاں کیا ہے، جو اس وقت جنگی محاذ اور بین الاقوامی دباؤ کے دوہرے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام
مارچ
ہنیہ کی شہادت کے بعد شیعہ اور سنی کا تاریخی اتحاد
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: دنیا کی توجہ ابھی تک تہران اور بیروت میں صیہونی
اگست
سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سینئر حکام کرپشن مین مبتلا
🗓️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:بدعنوانی کے اسکینڈلز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
اکتوبر
پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں کو نکال باہر کیا
🗓️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ہندوستانی وزارت خارجہ کے مطابق، پاکستان نے 335 ہندوستانی شہریوں
اپریل
فرانسیسی حکومت کا مزید مساجد کو بند کرنے پر غور
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانس میں 24 مساجد کو بند کیے جانے کے باوجود فرانسیسی
اکتوبر
شام سے افغانستان تک امریکی دہشتگردی کی زد میں آنے والے معصوم بچے اور خواتین؛ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ کہا ہےکہ امریکی فوج نے
دسمبر
امریکی ملٹی ملین ڈالر کا جدید سسٹم چند ہزار ڈالر کے جنگی ڈرونز کے مقابلے میں ناکام
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ جدید نظاموں کی لانچنگ پر لاکھوں ڈالر خرچ کرتا لیکن
جنوری
یمن میں سعودی کھیل ختم ہو رہا ہے: امریکی تجزیاتی سائٹ
🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی تجزیاتی ویب سائٹ کا کہنا ہےکہ یمن کے خلاف ریاض
اکتوبر