?️
سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی شدید بمباری کی زد میں
فلسطینی نیوز ایجنسی شهاب کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی پولیس نے بین الاقوامی دباؤ کے بعد اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔
عالمی ریڈ کراس کی تحقیقات نے کم از کم 9 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جہاں فلسطینی شہریوں کو زبردستی انسانی ڈھال بنایا گیا۔
ہاآرتص کے مطابق، اسرائیلی فوج نے عالمی دباؤ کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا، تاہم اس کا مقصد حقیقی انصاف فراہم کرنا نہیں بلکہ دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کا پرانا حربہ ہے کہ پہلے جرائم کا ارتکاب کرو پھر ان کی تحقیقات کے نام پر وقت ضائع کرو اور آخر میں کوئی سزا نہ دو۔
تحقیقات کے مطابق، ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوجیوں نے ایک عمارت میں داخل ہونے پر مجبور کیا، کیونکہ انہیں شبہ تھا کہ وہاں بم نصب ہے،جب اس شہری نے انکار کیا، تو اسے کمر میں گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔  اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کو زبردستی جنگی علاقوں میں لے جا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
کئی گواہوں نے بتایا کہ صہیونی فوجی، بوڑھے افراد، خواتین اور بچوں کو اپنے سامنے رکھ کر گھروں پر حملے کرتے تھے تاکہ حماس ان پر حملہ نہ کرے،فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بارہا اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ طرزِ عمل کی مذمت کر چکے ہیں۔  لیکن امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کے باعث اسرائیل کے خلاف کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ اعتراف اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم اور وحشیانہ پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے،عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے اسرائیلی مظالم کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف دباؤ بڑھایا جا سکے،یہ تحقیقات اسرائیلی مظالم پر پردہ ڈالنے کا ایک اور حربہ ہو سکتا ہے تاکہ دنیا کو گمراہ کیا جا سکے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
روس کی امریکا کو سخت وارننگ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر
دسمبر
پاکستان میں بھی 22اپریل کو عالمی یوم ارض منایاگیا
?️ 22 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سن 1970 سے ہر برس "یوم الارض”
اپریل
چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
مئی
الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جو دھمکی قبول نہیں کرے گا، ذرائع ای سی پی کا عدالتی وضاحت پر ردعمل
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے مخصوص
ستمبر
ہم اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت کرتے ہیں: کویت
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے آج اتوار
فروری
یو اے ای کا شام کے بارے میں تازہ ترین موقف کیا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے اعلان کیا
ستمبر
کیا جی سیون کے رہنماؤں نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بات کی؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جی سیون کے رہنماؤں
جون
وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
دسمبر