سچ خبریں: ترکی کے صدر نے آج انقرہ میں نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی لابی نے دنیا کی چند یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
انادولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اعلیٰ تعلیم کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے دوران مغربی ممالک نے اسرائیل کے تحفظ کے لیے ایک بدترین امتحان دیا، جس میں ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی لابی مسلمانوں میں گھسنے کی کوشش میں
ترکی کے صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صہیونی لابی دنیا کی معتبر ترین یونیورسٹیوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے چکی ہے۔
انہوں نے بھی کہا کہ نیتن یاہو اور اس کی مجرمانہ ٹیم کو روکا جائے گا، اسرائیل جلد یا بدیر اس نسل کشی کی قیمت چکائے گا جو ایک سال سے غزہ میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا صہیونی لابی پر بڑا حملہ، کہا یہ صہیونی کسی کے بھی وفادار نہیں ہوتے
ترک صدر نے کہا کہ جیسے عالمی اتحاد نے ہٹلر کو روکا تھا ویسے ہی نیتن یاہو اور اس کے مجرم نیٹ ورک کو بھی روکا جائے گا، غزہ، فلسطین اور لبنان میں ہونے والے قتل عام کا شکار صرف وہاں کی خواتین، بچے، نوزائیدہ اور بے گناہ شہری نہیں ہیں بلکہ انسانیت اور عالمی نظام کا بھی قتل ہو رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے ؟
اکتوبر
عمران خان کی اتنی مقبولیت نہیں دیکھی جتنی آج ہے:فیصل جاوید
مارچ
ایران عرب معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کرے گا: پاکستان
مئی
اسلام آباد، راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ
اکتوبر
پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
جون
عمران خان شفاف نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: فواد چوہدری
جولائی
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
نومبر
پریانتھا قتل معاملہ: ملک عدنان کے اعزاز میں آج خصوصی تقریب ہوگی
دسمبر