اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا معاملہ، نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کردیا

اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا معاملہ، نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے خلاف ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ عدالت کو اسرائیلی جنگی جرائم پر تحقیقات کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ عدالت کو اس طرح کی تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کرے گی۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی فوجداری عدالت کو اسرائیل کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اسرائیلی حکومت اس سلسلے میں عالمی فوجداری عدالت کو ایک با ضابطہ خط لکھ کر اپنے اعتراضات سے آگاہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ اس کا رکن نہیں ہے، اسرائیل کا اصرار ہے کہ فلسطین کوئی خود مختار ریاست نہیں ہے، اس لیے وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ کرنے کی مجاز نہیں ہے، لیکن بین الاقوامی فوجداری عدالت کا کہنا ہے کہ 2015ء کے ایک معاہدے کے تحت اقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک مستقل ریاست کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے عالمی فوجداری عدالت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے بیان پر یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کی انسانی حقوق تنظیم یورو میڈ نے شدید رد عمل دیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کرنے سے باخوبی آگاہ ہونے کے باعث کیا گیا ہے، عالمی تحقیقات کے معاملے میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ ذمے داریوں سے بھاگنے کا مظہر ہے۔

بیان میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے اس تفتیش کی حمایت کرنے اور اس تفتیش میں شامل ہونے والے وکلا، گواہوں اور سول تنظیموں کو تحفظ دینے کی اپیل بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم، وزیر دفاع اور سیکورٹی اداروں کے اجلاس میں تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے۔ گورنر پنجاب

?️ 16 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بھارت

لبنان کے خلاف ہر حملے کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا:سید حسن نصراللہ

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے جواب میں لبنان

اسموگ کی بگڑتی صورتحال، لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

?️ 8 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث لاہور میں مارکیٹس

یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں انسانی حقوق کی پائمالی

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:یورپی انسانی حقوق کی عدالت (ای سی ایچ آر) نے ایک

اسرائیلی انٹیلی جنس افسر کو جیل میں کیوں مارا گیا؟

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی جیل میں مشکوک طور پر مرنے والے اسرائیلی انٹیلی جنس

جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ

کیا مغربی کنارے کی عوام غزہ کے ساتھ ہے؟

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے نئے سال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم

?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے