?️
سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے قلب پر میزائل حملوں کے حوالے سے صہیونی ذرائع ابلاغ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے حملے ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں بلکہ یمن نے تل ابیب کو ایک نہیں بلکہ مزید حیرت انگیز حملوں کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمنی میزائل کو روکنے کے لیے متعدد میزائل داغے گئے مگر وہ اس کو ناکام کرنے میں ناکام رہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ میزائل، جو اسرائیل کے مرکز میں جا کر لگا، کس طرح یمنی حدود سے اتنی طویل مسافت طے کر کے اسرائیلی دفاعی نظام کی نگاہ سے اوجھل رہا۔
مقبوضہ فلسطین میں ستارہ سرخ داؤد کے ادارے نے پانچ صہیونی باشندوں کے پناہ گاہوں کی جانب بھاگتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
عبری ذرائع ابلاغ نے مزید بتایا کہ یمنی میزائل اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام اور کئی عرب ممالک کی فضائی حدود کو عبور کرتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچا۔
مزید پڑھیں: یمنی ڈرونز اور انہیں گرانے والے امریکی میزائلوں کی قیمت
واضح رہے کہ آج بروز اتوار، عبری ذرائع نے اطلاع دی کہ یمن کی جانب سے ایک یا زیادہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں کی طرف داغے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ
مارچ
جوڈیشل کمیشن کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس، ججز کی ترقی کے قوانین میں ترمیم پر اتفاق
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ججوں کی تقرری کے لیے قوانین کو ترتیب
دسمبر
سرینگر: متحدہ مجلس علماء“ کی گستاخانہ خاکے کی مذمت، مجرم طالب علم کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
پہلی شادی خود سے 15 سال بڑی عمر کی خاتون سے کی تھی، شوہر ثروت گیلانی
?️ 11 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا نے
جنوری
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی، کیسے ہوئی ؟
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: بھارت کے وزیر خارجہ "وکرام میسری” نے واضح کیا ہے
مئی
صیہونی جاسوسی تنظیم سائبر حملے کا شکار
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے
جون
مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں
جنوری
اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نا ہوسکا
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف
مئی