?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے قربانیوں اور ثابت قدمی کے ذریعے اسرائیل کو شکست دی اور یہ کامیابی پورے خطے کے لیے اہم ہے۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غزہ میں جنگ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کی فتح صرف فلسطین کی نہیں، بلکہ پورے خطے اور دنیا بھر کے ان تمام آزاد منش افراد کی فتح ہے جو فلسطینی مزاحمت کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب
نعیم قاسم نے کہا کہ غزہ پر حملے کا مقصد حماس اور فلسطینی مزاحمت کو مٹانا تھا، لیکن اسرائیل اپنے عزائم میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان پر بھی امریکہ اور مغربی حمایت کے ساتھ حملہ کیا، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی بربریت سے خود کو جنگی مجرم کے طور پر ظاہر کیا، وہ اپنے قیدیوں کو بھی صرف مزاحمت کے ساتھ معاہدے کے بعد واپس لا سکا،ہم اسلامی جمہوریہ ایران، یمن اور لبنان میں مزاحمت کے تمام اتحادیوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے لیے مزاحمت صرف ایک مسلح جدوجہد نہیں، بلکہ یہ ایک قومی اور سیاسی انتخاب ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کا مقابلہ کرنا اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں مزاحمت نے مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا، اور اسرائیل نے امریکہ کے ذریعے جنگ بندی کی درخواست کی، جسے لبنانی حکومت اور حزب اللہ نے قبول کیا۔
یہ ایک واضح فتح ہے، مزاحمت نے ایمان اور قربانی کے ذریعے کامیابی حاصل کی، اور عسکری صلاحیتیں اس فتح میں ایک اضافی عنصر کے طور پر کام آئیں۔
نعیم قاسم نے انکشاف کیا کہ دشمن نے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل نے 1500 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کو توڑا، لیکن مزاحمت نے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیلی جاسوسی، مصنوعی ذہانت اور فضائی حملوں سے ملنے والے سبق کو سیکھنا ہوگا تاکہ مستقبل میں مزاحمت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
لبنانی عوام کی مزاحمت کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ قابض فوج کی واپسی سے پہلے ہی جنوبی لبنان لوٹ رہے ہیں، وہ ثابت کر رہے ہیں کہ اسرائیل لبنان پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم اسرائیل کو ایک دن کی بھی مزید مہلت نہیں دیں گے، ہمیں اس کے مکمل انخلا کے سوا کچھ قبول نہیں۔
لبنان میں حکومتی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نہ تو حکومت کے قیام میں کوئی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے اور نہ ہی ہم کسی خاص امیدوار کو تھوپ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: مزاحمت کے شعلے اپنے قائدین کے قتل سے کبھی نہیں بجھیں گے: القسام
انہوں نے کہا کہ ہم لبنانی صدر جنرل جوزف عون پر اعتماد رکھتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو کوئی رعایت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فیلگ مارچ کی مذمت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے اشتعال انگیز "فلیگ مارچ” کی مذمت کرتے ہوئے سوشل
جون
ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے
جون
پنجاب میں ضمنی انتخابات کی شکست کے بعد پی ٹی آئی پنجاب میں بھی حکومت بنانے جارہی ہے
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی
جولائی
مولانا فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا وزیراعظم اکثریت کھوچکے
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
صہیونی ویب سائٹس پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویر
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:ایک عراقی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد تجارتی ویب
جولائی
یمن کی خراب اقتصادی صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے اقتصادی کمیشن نے اس بات
جولائی
یمن کے شہر صعدہ میں غزہ کی حمایت میں زبردست عوامی مارچ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں صعدہ
مئی
شام میں صیہونی جارحیت جاری ہے
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: شام کے خلاف صیہونی جارحیت کے جاری رہنے کی خبر
اگست