?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عناصر کے خلاف کررہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں پاک-افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے خلاف کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان فورسز کے برعکس ہم اپنی دفاعی کارروائیوں میں انتہائی احتیاط برت رہے ہیں اور ہماری دفاعی کارروائیوں کا ہدف پرامن افغان شہری آبادی نہیں ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت ایسے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے، پاکستان اپنی سرزمین، خود مختاری، اپنے عوام کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔
اس سے قبل، صدر پاکستان آصف زرداری نے افغان قیادت پر زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے، واضح کیا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں افغان سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ یہ کارروائیاں وقت کی ضرورت تھی لیکن جس موثر انداز سے جواب دیا، حق یہ بنتا تھا اور یہی تقاضا ہے، اب سیاسی قیادت کو اس موقع پر لبیک کہنا چاہیے کیوں کہ ہم نے ایک ایسے دشمن کو ٹھکانے لگایا ہے جو ہم پر چھپ کر وار کرتا آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک-افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ، متعدد افغان طالبان اور خارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ افغان طالبان ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں پاک افغان سرحد کے مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جہاں افغان فورسز کے سرنڈر کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں میں فتنۃ الہندوستان اور خارجیوں کے بھاری جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں، ان چوکیوں پر موجود افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں، باقی اپنی جانیں بچا کر فرار ہو گئے ہیں، کچھ چوکیوں پر آگ بھڑک اٹھی۔


مشہور خبریں۔
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، میئر مرتضیٰ وہاب، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی کے امیدواروں کے مدِمقابل
?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آج ہو
نومبر
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کے اہل خانہ کو خصوصی عدالت میں آنے کی اجازت
?️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم
نومبر
ماسکو کا شام میں روسی اڈوں کی حیثیت پر معاہدے کا خیرمقدم
?️ 12 اگست 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام
اگست
سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے
نومبر
سائبر سیکیورٹی کے میدان میں صیہونی حکومت کی تاریخی ناکامی
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: سیبر سپورٹ فرنٹ، جس نے حال ہی میں صیہونی ریجنٹ
نومبر
یمن کے قریب بحیرہ عرب میں آئل ٹینکر سکیورٹی حادثہ کا شکار؛ برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کا بیان
?️ 22 مئی 2026سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشنز اتھارٹی کے مطابق یمن کے قریب جزیرہ
مئی
سینیٹ میں اسرائیلی مظالم کی پیروی کے لیے ڈیموکریٹس کی نئی تجویز
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں: المیادین کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی سینیٹ
اگست
بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ
مئی