سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں شامی فوجیوں کی تعیناتی کو روکنے پر زور دیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مسلسل شام کے فوجی انفراسٹرکچر اور اسٹریٹجک اثاثوں کو نشانہ بناتی رہی ہے تاکہ اس ملک کو کمزور کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی شام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تل ابیب کی نئی حکمت عملی
اس پس منظر میں، اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل جنوبی شام کو ایک اور لبنان میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے حزب اللہ کی جانب سے صہیونی ریاست کے خلاف وسیع تر دھمکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کے نئے حکمرانوں کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ جنوبی شام میں اور ہمارے زیر قبضہ علاقوں کے قریب فوجی اڈے قائم کریں۔
کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ جنوبی شام کو غیر فوجی بنانے کی پالیسی کے تحت اس علاقے پر شدید حملے کر رہی ہے۔
ان کے مطابق شام کے حکمرانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر انہوں نے جنوبی شام میں فوجی اڈے بنانے کی کوشش کی تو اس کا جواب اسرائیل کی جانب سے شدید کارروائی کے طور پر ملے گا۔
مزید پڑھیں: جنوبی شام کے باشندے اسرائیلی حکومت کے خلاف
اسرائیلی حکومت جو امریکہ کی حمایت کے ساتھ جولان کی بلندیوں کو اپنے زیر قبضہ لے چکی ہے، نے شام کی مرکزی حکومت کی کمزوری کے بعد اس کے جنوبی علاقوں کے کچھ حصوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
آل سعود کی جیل سے رہائی کے بعد شہزادی بسمہ کی حالت بگڑی
جنوری
گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گھریلو صارفین کیلئے 194 فیصد تک مہنگی
اکتوبر
بائیڈن سیاہ فاموں کے درمیان بھی غیر مقبول
مئی
سعودی ہوائی اڈے ابھا پر یمنی حملہ
فروری
تل ابیب کی اچیلز ہیل بے نقاب
جنوری
پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنےوالوں کی سہولت اور آسانی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا
اکتوبر
نواز شریف کا پاسپورٹ نہ بنانے پر مسلم لیگ(ن) کا رد عمل سامنے آگیا
فروری
شہید سید حسن نصر اللہ کے فراق میں نبیہ بری کا دل کو چھو لینے والا خط
ستمبر