?️
سچ خبریں:شامی فوج کی پریڈ میں غزہ کے حق میں نعروں کے بعد صیہونی وزیر آمیخای شکلی نے کہا کہ شام کے ساتھ جنگ حتمی ہے۔
ایک صیہونی وزیر نے شامی فوج کی پریڈ کے دوران غزہ کے حق میں نعروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام کے ساتھ جنگ یقینی ہے۔
صیہونی وزیر نے کہا کہ اسرائیل شام کے خلاف باضابطہ اقدامات کی تیاری کر رہا ہے جبکہ تل ابیب کے سکیورٹی ادارے نئے شامی نظام کو افراطی قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جولانی کو شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے: السوڈانی
بنیامین نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ کے رکن صیہونی وزارت خارجہ کے رکن آمیخای شکلی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شامی فوج کے مارچ میں غزہ کے حق میں نعرے لگائے گئے، اب جنگ حتمی ہے۔
اگرچہ شام کی موجودہ حکومت نے اسرائیل کے خلاف کوئی براہِ راست فوجی دھمکی جاری نہیں کی، تاہم صیہونی حکومت بدستور جنوبی شام میں فضائی حملے اور قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سے قبل صیہونی فوجی ریڈیو نے اطلاع دی تھی کہ تل ابیب شامی حکومت کے خلاف باضابطہ اقدامات پر غور کر رہا ہے، جن میں سخت انتباہی پیغامات، دمشق سے وضاحت طلبی اور ان نعروں کی مذمت شامل ہے جو پیر کے روز دمشق میں فوجی پریڈ کے دوران لگائے گئے۔
یہ تمام واقعات اس وقت سامنے آئے جب سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز پھیل گئیں جن میں شامی وزارت دفاع کی جانب سے دمشق کے المَزَّه ہائی وے پر منعقدہ فوجی پریڈ میں، غزہ! ہم مرتے دم تک تمہارے ساتھ ہیں… غزہ دن رات بمباری میں جل رہا ہے… اے دشمن! میں تمہاری طرف آ رہا ہوں… اللہ اکبر جیسے نعرے لگائے گئے۔
ایک سینئر صیہونی سکیورٹی اہلکار—جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا—نے نئے شامی حکومت کے بارے میں شدید بداعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شامی حکومت سے شدید شک کی بنیاد پر معاملہ کرتے ہیں۔ ہم انہیں انتہائی احتیاط سے دیکھ رہے ہیں، اور ہماری نظر میں یہ نظام ایک شدت پسند جہادی شناخت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: الجولانی کا تل ابیب کے لیے قیمتی تحفہ
اس اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے ان نعروں اور ان کے ممکنہ اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اور ان کے نزدیک ایسے سرکاری نعروں کا مقصد شامی حکومت کی نئی پالیسی، یا خطے کے حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ہو سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی
بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم
مارچ
اولیانوف: امریکہ اور ٹرائیکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر سیاست کی ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے نے اس
ستمبر
امریکہ کچھ نہیں ہے، اس سے مت ڈرو: شہید نصراللہ
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند سید جواد نے
فروری
عراق صیہونی جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی میڈیا اتحاد کے قیام کے لئے کوشاں
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: عراقی انفارمیشن اور کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے سربراہ نے غزہ میں
جون
شہیدجلیل اندرابی کے لواحقین 28سال بعد بھی انصاف سے محروم
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل
مارچ
صیہونیوں کی کالی فائل میں ایک اور شکست ریکارڈ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: الخضیره کی بہادرانہ کارروائی، جس میں دو صیہونی ہلاک اور
مارچ
ابومازن ایک خائن سے زیادہ کچھ نہیں : عطوان
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: عبدالباری عطوان، رای الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی
اپریل