🗓️
سچ خبریں:پینٹاگون نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شام میں امریکی فوجی موجودگی میں کمی کر کے فوج کو عراق کی سرحد کی جانب روانہ کیا ہے۔
شامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملک کے شمالی صوبے الحسکہ سے امریکی افواج کے ایک اہم انخلاء کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، امریکی فوجی دستے اور بھاری جنگی ساز و سامان پر مشتمل قافلے نے الحسکہ کے شہر الشدادی میں موجود فوجی اڈہ چھوڑ دیا ہے اور اب عراق کی سرحد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 7اکتوبر کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر کیا بیت رہی ہے؟
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، شامی اخبار الوطن نے خبر دی ہے کہ امریکی فوجی گاڑیاں مکمل طور پر اسلحہ، فوجی سامان اور آلات سے لیس ہیں اور شمال مشرقی شام کو منظم طریقے سے خالی کر رہی ہیں۔ قافلے کی منزل سوریہ-عراق سرحد ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکی افواج خطے میں اپنی فوجی موجودگی کو محدود کر رہی ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان سین پارنل نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ امریکہ آئندہ چند مہینوں میں شام میں موجود اپنے فوجیوں کی تعداد 1000 سے کم کر دے گا اور انہیں محدود فوجی اڈوں تک محدود کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ تبدیلیاں عزمِ راسخ (Operation Inherent Resolve) کے تحت ایک نیا آپریشنل کمان تشکیل دینے کا حصہ ہیں۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کسی مکمل انخلاء کا آغاز نہیں بلکہ میدانی صورت حال کا ازسر نو جائزہ ہے، امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، افواج ان علاقوں میں تعینات رہیں گی جہاں سے وہ دہشت گرد تنظیم داعش کی باقیات پر ہدفی حملے جاری رکھ سکیں۔
امریکی افواج کی الحسکہ سے واپسی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے:
– کیا یہ امریکی افواج کے مکمل انخلاء کا آغاز ہے؟
– کیا امریکہ عراق میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
– روس، ایران اور شام کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے نتیجے میں یہ اقدام عمل میں آیا ہے؟
مزید پڑھیں: شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی
دوسری جانب، شامی عوام اور حکومت طویل عرصے سے امریکی موجودگی کو غیر قانونی قبضہ قرار دیتے آئے ہیں، جبکہ علاقائی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس انخلاء کے اثرات میدانی توازنِ قوت پر نمایاں ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کے لندن جانے پر اتحادی جماعتوں کو تحفظات
🗓️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے
مئی
طالبان کی اپنے خلاف انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹوں کی تردید
🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے انسانی حقوق کمیشن کی ان رپورٹوں کی
ستمبر
اسرائیلی فوج میں تھکاوٹ کے آثارنمایاں : نصراللہ
🗓️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
مارچ
صہیونی شرارت کے خلاف ایران کے فضائی دفاع کا کامیاب ردعمل:سابقہ شامی جنرل
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:ایک سابقہ شامی جنرل نے ایران کے فضائی دفاع کی مکمل
اکتوبر
سعودی ولی عہد کی جانب سے ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
🗓️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
مئی
یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد
🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد
فروری
روس موجودہ دور کا سب سے سنگین خطرہ ہے: برطانیہ
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی فوجی کمانڈر نے روس کو برطانیہ کی قومی سلامتی کے
نومبر
دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں
فروری