🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی کھلے عام مذمت کرنے اور سفارتی اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ سینچری ڈیل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ارکان نے فلسطین کے بارے میں پالیسی کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کو لکھے گئے خط میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے گھروں کی انہدام کی پالیسی کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انہدامی کارروائیوں میں امریکی سازوسامان کے استعمال کی تحقیقات کرے اور فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی تحقیقات کا آغاز کرے اور یہ فیصلہ کرے کہ آیا اس سامان کو "اسلحہ ایکسپورٹ کنٹرول قانون کی خلاف ورزی میں استعمال کیا گیا تھا۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات استوار کرنے کی خواہش کی تصدیق کی جو فلسطینی عوام کے انسانی حقوق اور وقار کی تائید کرتی ہے۔
امریکی ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی کے بارے میں فکر مند ہیں اور پچھلی حکومت کے دور میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے حوالے سے جو پالیسی اپنائی گئی تھی اسے تبدیل کیا جانا چاہیے۔
کانگریس کے ارکان نے نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہریوں کے لئے صحت سے متعلق حفاظتی اقدامات کی فراہمی کے سلسلے میں چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری
🗓️ 21 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری
فروری
ترکی میں طالبان مخالف افغان قومی مزاحمتی کونسل کا قیام
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ ہونے والے ایک اجلاس میں افغانستان
مئی
دنیا کا سب سے بڑا ہوئی جہاز پاکستان کیوں آیا
🗓️ 1 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و
جولائی
وزیر اعظم دوشنبے میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے
🗓️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول
ستمبر
’ملک میں بے یقینی بڑھے گی‘، سیاستدان صرف اس بات پر متفق
🗓️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما کسی اور بات
فروری
ٹویٹر غیر معمولی بحران کا شکار
🗓️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ٹویٹر میں جاری غیر معمولی بحرانوں، بشمول ملازمین کی برطرفی ،
نومبر
طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ
🗓️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی
فروری
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
🗓️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل