ممکنہ خطرات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

اڈیالہ جیل

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، یہ اضافی سکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ رہےگا، اڈیالہ جیل روڈ پر 5 اضافی پکٹس قائم کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور پر اضافی نفری تعینات رہے گی، پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی 12، 12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔

مجموعی طور پر اڈیالہ جیل کی بیرونی سکیورٹی پر 700 سے زائد اہلکار و افسر تعینات رہیں گے۔ سکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے، اڈیالہ گارڈز کی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا جائےگا، ڈیوٹی کی براہ راست نگرانی ایس پی صدر انعم شیر کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دی ہے اور منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

داعش کی پکار؛ غزہ کے بجائے افغانستان میں جہاد کرو

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک نیا مضمون شائع کر کے

سات مغربی ممالک کا اسرائیل کے خلاف غیرمعمولی مشترکہ اعلامیہ

?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اسرائیل

تل ابیب میں موساد کا ایک سینئر افسر ہلاک

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:  ہیکنگ گروپ حنظلہ نے مقبوضہ علاقوں میں ایک بڑے قتل

اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام

اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں : روس

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:گزشتہ شب اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے نے

جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم

اسرائیل کی لبنان میں نئی قسم کے کلسٹر بمبوں سے بمباری

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ 13 ماہ کی جنگ

ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل ’آر 2‘ لانچ کرنے کا اعلان، امریکا کی پریشانی میں اضافہ

?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ نے مصنوعی ذہانت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے