سوڈان بحران پر ٹرمپ کے سینئر مشیر کا نیا مؤقف

ٹرمپ

?️

سچ خبریں:ٹرمپ کے سینئر مشیر مسعد بولس نے سوڈان میں فوج اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے درمیان جاری جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے جنگ بندی کے لیے امریکہ کے دباؤ اور اقوام متحدہ میں آئندہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر نے سوڈان کی موجودہ صورتحال اور وہاں جاری مسلح تنازع کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے جنگ بندی کے لیے واشنگٹن کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں انسانی بحران کا خطرہ، ڈاکٹرز کی جانب سے فوری مداخلت کی اپیل

رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب اور افریقی امور کے سینئر مشیر مسعد بولس نے اعلان کیا کہ امریکہ سوڈان میں متحارب فریقوں پر جنگ بندی کے قیام کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ وہ سوڈان میں لڑنے والے تمام فریقوں پر دباؤ جاری رکھے تاکہ جنگ بندی کو ممکن بنایا جا سکے اور جاری خونریزی کا خاتمہ ہو سکے۔

مسعد بولس نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ میں سوڈان کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کا مقصد مستقبل کے مذاکرات کے لیے ایک واضح فریم ورک تیار کرنا اور تنازع کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں مسلح جھڑپیں 15 اپریل 2023 سے جاری ہیں، جو سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ اسپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے باعث شروع ہوئیں۔

مزید پڑھیں:افریقی یونین کا سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ

یہ تنازع 2021 کی بغاوت کے بعد ریپڈ اسپورٹ فورسز کو باقاعدہ فوج میں ضم کرنے کے معاملے پر اختلافات کے نتیجے میں شدت اختیار کر گیا تھا۔ اس بحران کے خاتمے کے لیے متعدد بین الاقوامی ثالثی کی کوششیں کی جا چکی ہیں، تاہم اب تک کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔

مشہور خبریں۔

جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ

پاکستان کے صوفی رہنماؤں کی اسرائیلیوں کے ساتھ ہم آہنگی

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے صوفی رہنما پیر سید مدثر شاہ نے اسرائیل کا

نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں

’بریفنگ سے کام نہیں چلے گا‘ جماعت اسلامی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس کا مطالبہ کردیا

?️ 6 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے معاملے پر

اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری

نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز

?️ 30 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا

کیا ٹرمپ واقعی کامیاب ہوئے؟؛امریکی ذرائع ابلاغ کا ایران جنگ کے بارے میں تجزیہ

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے ایران اور امریکہ کے درمیان چالیس روزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے