ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف 

ٹرمپ کی روس اور چین کو فوجی حملے کی دھمکی؛سی این این کا انکشاف 

?️

سچ خبریں:سی این این نے ایک لیک آڈیو جاری کی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روس کے صدر پیوٹن اور چین کو یوکرین و تائیوان پر حملے کی صورت میں بمباری کی دھمکی دی تھی،ٹرمپ نے مزید کہا کہ فلسطین حامی طلبہ کی تحریکوں کو بھی سختی سے کچلنے کا وعدہ کیا۔

امریکی چینل سی این این نے ایک آڈیو فائل نشر کی ہے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب ہے، جس میں وہ اپنے حامی مالی سپورٹرز کے ساتھ ایک نشست کے دوران 2024 میں کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین پر حملے کی صورت میں ماسکو پر بمباری کی دھمکی دی تھی۔
آڈیو میں ٹرمپ کا کہنا ہے میں نے پیوٹن سے کہا، اگر تم یوکرین میں داخل ہوئے تو میں ماسکو پر بمباری کروں گا، میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، پیوٹن نے جواب دیا کہ اسے یقین نہیں آتا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس نے چین کے صدر کو بھی تائیوان پر حملہ کرنے کی صورت میں یہی دھمکی دی میں نے چین سے کہا، اگر تم تائیوان پر حملہ کرو گے تو امریکہ بیجنگ پر بمباری کرے گا، چینی صدر کو لگا میں پاگل ہوں!
اس نشست میں ٹرمپ نے مالی حمایت بڑھانے کے لیے وعدہ کیا کہ وہ ہر فلسطین حامی احتجاجی طالب علم کو ملک بدر کر دیں گے اور یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حق میں ہونے والی ریلیوں کو سختی سے کچلیں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک امیر شخص، جو ان کے ساتھ صرف ایک دوپہر کے کھانے کے لیے ایک ملین ڈالر دینے کو تیار تھا، اس کو قائل کیا کہ وہ یہ رقم 25 ملین ڈالر کر دے!

مشہور خبریں۔

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کےلیے شیڈول جاری

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی

ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش؛ اس بار جیمز کومی

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی انتقام کی کوشش کے تحت سابق اف

ڈاکٹر کے بیٹے کو ڈاکٹر بننے پراقربا پروری نہیں سمجھا جاتا تو اداکاروں کے ساتھ ایسا کیوں؟ علی سفینا

?️ 29 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و میزبان علی سفینا نے کہا ہے

حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ

7 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے آیا:عبری میڈیا

?️ 7 اکتوبر 20257 اکتوبر کے بعد اسرائیل میں ایران کا اثر و رسوخ سامنے

امریکی وزیر دفاع آئی سی یو میں منتقل

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: دوبارہ اسپتال میں داخل ہونے والے امریکی وزیر دفاع کو

افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کےدرمیان ہونے والی تازہ ترین

اسرائیل اور روس کے درمیان بڑھتی کشیدگی

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی جانب سے صیہونیوں کی نقل مکانی کرنے کرنے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے