?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران سے جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی کی اجازت دی جا سکتی ہے، مگر جوہری ہتھیار ہرگز قابل قبول نہیں۔
امریکہ کے نائب صدر جی ڈی ونس نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر اپنے تازہ ترین مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایک ایسا معاہدہ ممکن ہے جس کے تحت ایران عالمی معیشت میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق جی ڈی ونس نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات اب تک اطمینان بخش رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا سکتا ہے جس کے ذریعے ایران کو بین الاقوامی اقتصادی نظام میں واپس لایا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید واضح کیا ایران کو پُرامن جوہری توانائی حاصل کرنے کا حق ہے، لیکن جوہری ہتھیار رکھنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور چین کے ساتھ ایٹمی اسلحے میں کمی سے متعلق بات چیت کے لیے بھی آمادہ ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق
اپنے بیان میں انہوں نے یورپ کے دفاعی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا یورپی ممالک کو اپنے دفاع کے لیے خود انحصار ہونا چاہیے۔ ہم آئندہ چند دنوں میں جرمن چانسلر کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف نے ترسیلات زر کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 28 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں
جنوری
پاکستان کا افغانستان پر الزام؛ مسلح گروہوں کے خلاف کاروئی نہیں ہوئی
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے افغانستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے
نومبر
لیبیا کے اعلیٰ فوجی حکام کے طیارہ حادثہ کی وجوہات
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ
دسمبر
پاکستانی ڈرامے’تیرے بن’ کا بھارت میں ریمیک بنائے جانے کا امکان
?️ 6 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے 2022
مارچ
حزب اللہ کے خوف سے صیہونی ریپڈ ری ایکشن بٹالین کی تشکیل
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے وجود میں آنے کے
ستمبر
امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں چین کے ٹیکنالوجی بل پر بحث
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ اور امریکی ایوان نمائندگان کے رہنماؤں نے بدھ کو
نومبر
2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے
فروری
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ
جون