?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ماہ رمضان کی آمد پر مسلمانوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ بات اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ امریکی مسلمانوں نے ملک کے قیام کے بعد سے ہی امریکا کو تقویت بخشنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں منگل کے روز (آج) سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہِ مقدس کی مبارک باد دی ہے۔
ایک خصوصی بیان میں مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ملک میں موجود مسلم کمیونٹی کی شراکت کے ساتھ ساتھ اس کے اراکین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جِل اور میں امریکا اور دنیا بھر میں موجود مسلمان برادری کو اپنی گرمجوش مبارکباد اور نیک تمنائیں بھیجتے ہیں، رمضان کریم۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمارے بہت سے امریکی ساتھی کل سے روزہ رکھنے کا آغاز کریں گے، ہمیں یہ بات یاد آئی کہ یہ سال کس قدر مشکل گزرا۔
انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا میں دوست اور پیارے ابھی تک خوشیاں منانے اور اجتماع میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ہیں اور بہت سارے گھرانے اپنے کھو جانے والے پیاروں کے بغیر افطار کے لیے بیٹھیں گے، امریکی صدر نے کہا کہ اس کے باوجود ہماری مسلمان برادری اس ماہ کا آغاز نئی اُمید کے ساتھ کرتی ہیں۔
جو بائیڈن نے اپنے بیان میں اس بارے میں بھی بات کی کہ امریکی مسلمانوں نے ملک کے قیام کے بعد سے ہی امریکا کو کس طرح تقویت بخشی۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ اتنے ہی متنوع اور متحرک ہیں جیسے امریکا کی تعمیر میں انہوں نے مدد کی، آج مسلمان کووِڈ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں آگے ہیں اور ویکسین کی تیاری اور صف اول کے طبی کارکنان کے طور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلمان انٹرپرینیور اور کاروباری مالکان کی حیثیت سے روزگار پیدا کررہے ہیں، صف اول کے دستوں کے طور پر اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، ہمارے اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں، ملک بھر میں پر عزم سرکاری ملازمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور نسلی مساوات اور معاشرتی انصاف کے لیے جاری ہماری جاری جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ غنڈہ گردی، تعصب اور نفرت انگیز جرائم کے ذریعے امریکی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تعصب اور حملے غلط ہیں، ناقابل قبول ہیں اور انہیں لازماً رکنا چاہیے، کسی امریکی کو اپنے عقیدے کے باعث خوف میں زندگی نہیں گزارنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ میری حکومت تمام عوام کے تحفظ اور حقوق کی حفاظت کے لیے انتھک کام کرے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ جیسا کہ ہم انہیں یاد کررہے ہیں جنہیں گزشتہ رمضان سے اب تک کھو چکے ہیں ہم روشن دنوں کے لیے بھی پُر امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خدا زمین و آسمان کا نور ہے جو ہمیں اندھیرے سے روشنی میں لے جاتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حالانکہ اس رمضان ہماری وائٹ ہاؤس کی تقریبات کا انعقاد ورچوئلی ہوگا، جِل اور میں اگلے سال ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس کی روایتی عید کی خوشی منانے کے منتظر ہیں۔


مشہور خبریں۔
حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ
ستمبر
پاکستانی اداکاراؤں پر حریم شاہ کی شدید تنقید
?️ 6 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی
جولائی
عمران خان کی فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوجی
مئی
طالبان کی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:کابل حکومت کے ایک مذاکرات کار نے کہا کہ ایک طرف
جولائی
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف
جون
عمیر رانا نے سکھ برادری کے دل جیت لیے
?️ 24 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عمیر رانا اکثر اوقات اپنے
اگست
ترکی کا 5400 سے زائد افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 5400 سے
جنوری
روسی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:روسی جنگی طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی
فروری