اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں شدید اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں افراد مبتلا ہوگئے

اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں شدید اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں افراد مبتلا ہوگئے

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل میں کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں شدید اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہی دن میں ہزاروں افراد اس وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی عہدیداروں کے اس دعوے کے باوجود کہ کورونا ویکسین ملک بھر میں کافی موثر ثابت ہورہی ہے اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1118 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطینی کی وزارت صحت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گذشتہ رات کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی ایک بھاری تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

صہیونی اخبار یدیؤت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1118 نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے کم سے کم 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 16 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

صہیونی حکومت کے عہدیداروں کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کی مجموعی تعداد 6446 ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے 1118 نئے کیسز ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب حالیہ مہینوں میں مغربی میڈیا نے اپنی خبروں میں صیہونی حکومت کو ویکسینیشن کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے لئے نمونہ عمل قرار دیا تھا۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور موجودہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بار بار یہ دعوی کیا ہے کہ تل ابیب نے فائزر بائینٹیک ویکسین جیسی یکسین کا استعمال کرکے ویکسینیشن کے میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ان دعوؤں کے باوجود، اسرائیلی وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فائزر ویکسین مقبوضہ فلسطین کی آبادی پر صرف 64 فیصد موثر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے حال ہی میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں سے 90 فیصد ڈیلٹا نوعیت کے ہیں، اور اس وائرس سے متاثرہ افراد میں سے نصف بچے ہیں، جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میں سے ایک تہائی کو پہلے ہی فائزر ویکسین لگائی جاچکی تھی لیکن اس کے باوجود وہ وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے

ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں کے مابین ملاقات کے اہم نکات

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور

حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی

?️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید

ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:    آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی

تجارتی جنگ کو ٹرمپ کی مزید ہوا

?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں نافذ ہونے والی

ایپل کی نئی پرائیویسی پالیسی، جانئے اس رپورٹ میں

?️ 27 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے مطابق

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ 

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں وفاقی حکومت نے ایک طرف تو

وزیر اعظم نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانےکا فیصلہ کرلیا

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے