صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش

صیہونیوں کی شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے کو روکنے کی آخری ناکام کوشش

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت پوری طاقت سے سید حسن نصر اللہ کی تاریخی تشییع جنازے کو روکنے کے لیے سرگرم ہے لیکن اس کی تمام سازشیں عوامی مزاحمت کے سیلاب کے سامنے بےاثر ثابت ہو رہی ہیں۔  

سوشل میڈیا پر صیہونی ریاست کی دھمکیاں  
سوشل میڈیا صارفین نے ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جو اسرائیلی حکام کی بوکھلاہٹ کو واضح کرتی ہے، اس تصویر میں ایک جعلی اسرائیلی اکاؤنٹ کے ذریعے لبنانی عوام کو دھمکی دی گئی ہے کہ وہ شہید نصر اللہ کی تشییع جنازے میں شرکت نہ کریں۔
جعلی اسرائیلی اکاؤنٹ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ
? لبنانی شہریو، نہ خود اور نہ اپنے بچوں کو تشییع جنازے میں لے کر جاؤ، ورنہ ہم تمہیں نشانہ بنائیں گے! 
یہ دھمکیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ صیہونی دشمن تشییع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت سے خوفزدہ ہے اور کسی بھی طرح اس اجتماع کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عوامی سیلاب تمام پابندیوں کو روند کر آگے بڑھ رہا ہے  
? تل ابیب کی دھمکیوں کے باوجود، صبح سے ہی ہزاروں لبنانی عوام شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے میں شرکت کے لیے شمعون اسٹیڈیم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
یہ اجتماع نہ صرف حزب اللہ کی مزاحمت کی مقبولیت کو ثابت کرتا ہے بلکہ دشمن کی سازشوں کی ناکامی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے، صیہونی حکومت کی کوششیں اب عوامی عزم و استقامت کے سامنے بےکار ہو چکی ہیں اور تشییع جنازے کا یہ اجتماع ایک تاریخی مزاحمتی علامت بن چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لائے۔فواد چوہدری

?️ 28 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن نے

پاکستان عسکری کے ساتھ سفارتی محاذ پر بھی کامیاب ہوا۔ دی ڈپلومیٹ

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی مجلے دی ڈپلومیٹ نے لکھا ہے کہ

مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے وقت کا معین

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  عبرانی ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ

نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق سیف الاسلام قذافی کے بیان کا وسیع پیمانہ پر خیرمقدم

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے بنیامین نیتن یاہو

نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی

?️ 27 ستمبر 2025نیویارک میں ایرانی عزت و اقتدار کی بالادستی رہی صدر ایران مسعود

عراق میں شامی شہریوں کے داخلے پر پابندی 

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراقی میڈیا نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے

اگر مزاحمت نہ ہوتی تو لبنان کا شام جیسا انجام ہوتا: حزب اللہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک اعلیٰ نمائندے نے حکومت سے اندرونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے