🗓️
سچ خبریں:فلسطینی عوام کی حمایت پر اسرائیلی حکام کی تنقید کا سامنا کرنے والے اسرائیلی کنسٹ کے رکن نے تل ابیب کی حکومت کو فاشسٹ قرار دیا۔
فلسطین الیوم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کنسٹ کے رکن عوفر کاسیو، جو عربی جماعت الجبهه میں واحد یہودی رکن ہیں، نے اسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے ہسپتالوں کے ساتھ قبضے کی فاشسٹ جنگ پر حماس کا ردعمل
انہوں نے اسرائیلی حکومت کو ایک فاشسٹ ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔
عوفر کاسیو نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں دائر کردہ شکایت کی حمایت کے بعد انہیں اسرائیلی حکام کی ناراضگی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کنست کی جانب سے انہیں اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ متوقع تھا، لیکن وہ اسرائیلی حکومت کے ظلم اور جبر کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
اسرائیلی چینل 12 نے پہلے رپورٹ دی تھی کہ کاسیو نے جنوبی افریقہ کی تل ابیب کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت اور فلسطین میں نسل کشی کے الزامات کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں: سابق صیہونی وزیراعظم کی نظر میں موجودہ صیہونی کابینہ کی حیثیت
انہوں نے عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیا، جس کے تحت بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گالانٹ کےخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے ہیں، کاسیو کے مطابق، یہ دونوں اسرائیلی رہنما غزہ میں انسانی اور جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
🗓️ 28 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے
اکتوبر
قطر ورلڈ کپ نے ثابت کردیا کہ عربوں کے ساتھ سمجھوتوں کی بنیاد متزلزل ہے:صہیونی جنرل
🗓️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے عرب اور مسلم ممالک کی اسرائیلیوں سے
دسمبر
خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس
🗓️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند
🗓️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر
ترکی کی ایک بار صیہونی جارحیت کی زبانی مذمت
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں بیت المقدس پر قابض
نومبر
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
ناجا پولیس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: ایرانی وفد کے چیئرمین اور اراکین مقامی وقت کے مطابق
دسمبر
بانی پی ٹی آئی کو صحت کے ایشوز کی وجہ سے کہیں اور منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں، رانا ثنااللہ
🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا
جنوری