جسٹس منصورعلی شاہ کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر فواد چوہدری کا لانگ مارچ کا مشورہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جسٹس منصورعلی شاہ کا بطور چیف جسٹس پاکستان نوٹی فکیشن نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس فوری نوٹی فکیشن جاری ہونا چاہیئے، وکلاء تنظیموں کو پانچ چھ دن کا نوٹس دیں اور اگر جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا تو لانگ مارچ کرنا چاہیئے اور اپوزیشن جماعتوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ جو کوشش ہے ترمیم لانے کی یہ خوفناک کوشش ہے، ابھی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئینی ترمیم کو روکا جائے، وکلاء اس وقت پاکستان میں اس بات پر متحد ہیں کہ آئینی ترمیم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے لیکن بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء کی نمائندگی بالکل بھی نہیں ہو رہی، اس وقت عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں ان کی مقبولیت پر کوئی سوال نہیں ہے، اسمبلی فارم 47 کی پیداوار ہے، یہ اسمبلی عوام کی نمائندگی بالکل بھی نہیں کررہی۔

ادھر جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے پاکستان کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں لیکن جسٹس منصور علی شاہ کی تعنیاتی کو وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازعہ بنا رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے مطلوبہ ایم این ایز کی تعداد نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس نوٹی فیکشن ان کے حلف سے پہلے جاری ہو گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ حکومت کو جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

مشہور خبریں۔

بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے جرائم کو روکناچاہیے: بیری

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اس ملک

ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ

صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید

?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی میڈیا

بائیڈن نے دنیا کو بہت خطرناک بنا دیا ہے: امریکی میڈیا

?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے امریکی صدر کے

پی ٹی آئی کا حکومت کو انبتاہ

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین عمران

عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، چیف جسٹس پاکستان

?️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے