?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن بھارت کا دورہ کررہے ہیں اور اس دورے سے قبل امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات پر قائم کمیٹی نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور جمہوریت کو درپیش خطرات کے سلسلے میں بھارت سے گفتگو کریں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات پر قائم کمیٹی نے سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دورہ بھارت میں بھارتی رہنماؤں کے ساتھ انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملات کو اٹھائیں۔
یاد رہے کہ بھارت کے تین روزہ دورے میں وہ اپنے ہم منصب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت کے دوول سے ملاقات کریں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ جس میں پاکستان اور افغانستان دونوں شامل ہیں، اس کے سابق سربراہ رہنے کے ناطے جنرل آسٹن اس کشیدگی سے اچھی طرح باخبر ہیں جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا اس طرح کا ایک حساس خطہ ہے۔
17 مارچ کو امریکی سیکریٹری دفاع کو بھیجے گئے خط میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ منڈیز نے ان پر زور دیا کہ وہ ‘بھارت کی حکومت کے ساتھ اپنے تبادلہ خیال میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظات کو اٹھائیں’۔
سینیٹر نے لکھا کہ وہ بھی امریکا اور بھارت کی شراکت داری میں ترقی دیکھنا چاہیں گے لیکن ہمیں یہ ضرور تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ شراکت داری تب مضبوط ہوگی جب یہ مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہو اور بھارتی حکومت ان اقدار سے دور ہورہی ہے۔
واشنگٹن میں پالیسی اور قانون سازوں، دونوں کو پریشان کرنے والے ایک اور اہم مسئلے کو اٹھاتے ہوئے رابرٹ منڈیز نے لکھا کہ میں آپ سے یہ بھی توقع کرتا ہوں کہ آپ بھارت کی جانب سے روس کے ایس 400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے مبینہ منصوبے پر انتظامیہ کی مخالفت سے بھی آگاہ کریں گے، جو امریکا اور بھارت کے دفاعی تعاون کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے اور وہ بھارت کو امریکا کے پابندیوں کے ذریعے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے قانون کی شق 231 کے تحت بھارت کو پابندیوں کے خطرے میں ڈال دے گا۔
بھارت کی حکومت کی جانب سے کسانوں کے نئی اراضی قانون کے خلاف جاری احتجاج پر ہونے والے کریک ڈاؤن اور صحافیوں اور حکومتی ناقدین دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے خط میں لکھا گیا کہ اس طرح کے اقدامات صرف بھارت میں جمہوریت کی بگڑتی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
مذکورہ خط میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے جذبات اور شہریت ترمیمی قانون، سیاسی مکالمے کو دبانے اور کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے جیسے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
اس خط میں جنرل آسٹن کو یاد دہانی کروائی گئی کہ امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی واضح کہتی ہے کہ ہمارے وقت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جمہوریت ضروری ہے۔
چین کے بڑھتے اثرورسوخ کو توڑنے کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے خط میں خبردار کیا گیا کہ امریکی پالیسی ساز ہماری جمہوری اقدار کو پس پشت نہیں ڈالیں گے۔
انہوں نے لکھا کہ میں حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ واضح کریں کہ مضبوط، مستحکم امریکا-بھارت تعلقات کے لیے جمہوری اقدار کی قدر ضروری ہے۔
واضح رہے کہ لائیڈ آسٹن پہلے امریکی سیکریٹری دفاع ہیں جنہوں نے بھارت کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں شامل کیا ہے، ان کا دورہ 19 سے 21 مارچ تک شیڈول ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی توپ خانے کی مشقیں
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے تہران کے وقت کے مطابق بدھ
جون
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب
نومبر
’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک
مارچ
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
?️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی
نومبر
روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ
جون
5 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی خاندان غذائی عدم تحفظ کا شکار:عبرانی میڈیا
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل میں 530000 سے
مارچ
صیہونی کمانڈروں کا سب سے زیادہ ڈراؤنا خواب کیا ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: اگر صیہونی حکومت طویل عرصے تک لبنان کے جنوب میں
جولائی