?️
سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکی حملے یمن کی فوجی طاقت کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں بلکہ اسے مزید مضبوط بنائیں گے، انہوں نے صیہونی ریاست کے غزہ پٹی پر حالیہ حملوں اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ ہم نے اللہ کے فضل سے صیہونی ریاست کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے فوراً بعد غزہ کی حمایت میں اقدامات کیے، انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی کھلی حمایت سے اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جاری رکھی۔
یہ بھی پڑھیں:یمن پر حملے کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام
الحوثی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر قتل عام، بھوک اور ظلم کی تصاویر دنیا کے سامنے ہیں،صیہونی ریاست کا مقصد فلسطینیوں کو مکمل طور پر بے دخل کرنا ہے، جس میں امریکہ کا کھلا تعاون شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے اسرائیلی بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا ہے،اسرائیل کا ایلات بندرگاہ بالکل ویران ہو چکا ہے، جو یمن کی فوجی حکمت عملی کی بڑی کامیابی ہے۔
الحوثی نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی یمن کی فوجی طاقت کو کمزور نہیں کر سکے گا،انہوں نے زور دیا کہ یمن کی طاقت ایمان اور عوامی حمایت پر مبنی ہے، جسے کوئی بیرونی حملہ ختم نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں:یمن پر امریکی حملے کے دوران ٹرمپ کا متکبرانہ انداز
انہوں نے تمام مسلمانوں اور عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطین کی حمایت میں مزید سرگرم ہوں،ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر
دسمبر
سعودی حکومت کا غیرملکی عازمین عمرہ کے لیے اہم اعلان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب 1445 ہجری سے ایک کروڑ غیر ملکی عازمین
جولائی
یمن میں امن مذاکرات عید الفطر کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے: اماراتی اخبار
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:اماراتی اخبار البیان نے بتایا کہ یمن کی تحریک انصار اللہ
اپریل
5 میں سے 4 اسرائیلی نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کی ناکامی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اس
جولائی
نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل
اگست
اقوام متحدہ کی عراقی انتخابات کی حمایت کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں قبل از وقت
اکتوبر
پی ڈی ایم کا ہدف مریم بی بی کو ملک سے باہر بھیجنا ہے: شیخ رشید
?️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیر
فروری
فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان
?️ 15 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی
اپریل