?️
میانمار (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی صورتحال مزید ابتر ہوگی اور غربت دگنی ہوجائے گی۔
خبررساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے جمعہ کے روز ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار کے ایک کروڑ 20لاکھ شہری شدید معاشی دباؤ میں آکر غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب میانمار میں احتجاجی مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد 759 تک جا پہنچی، جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان کے اجلاس میں میانمار میں پُرتشدد واقعات کا فی الفور سد باب کرنے کے فیصلے کے باوجود مزید 9 افراد قتل کر دیے گئے۔
سیاسی قیدیوں کی امدادی تنظیم کی یومیہ رپورٹ میں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، مجموعی اموات کی تعداد 759 بتائی گئی ہے، جب کہ 3 ہزار 461 افراد کے زیر حراست ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
یاد رہے کہ 24 اپریل کو انڈونیشیا میں آسیان کے سربراہ اجلاس میں میانمار میں پُرتشدد واقعات کی فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ادھر میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے وسطی حصے میں 2 فضائی اڈوں پر جمعرات کے روز راکٹوں سے حملے کیے گئے، لیکن ان حملوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، فوج نے بتایا کہ یہ حملے تقریباً بیک وقت کیے گئے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت رونما ہوا ہے جب فوج اور اقتدار پر فوجی قبضے کے مخالف مظاہرین کا ساتھ دینے والے نسلی اقلیتی مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
فوج جنوبی مشرقی ریاست کارین اور دیگر مقامات پر روزانہ فضائی حملے کر رہی ہے، جبکہ مزاحمت کاروں نے فوجی اڈوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
فوج نے پہلی فروری کو اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے نام سے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز کونسل قائم کی تھی، اس کونسل کے ترجمان ایای دازین میئن نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیشتر امن پسند افراد اب ہنگاموں میں ملوث نہیں ہیں۔
وہ عندیہ دے رہے تھے کہ فوج نے اقتدار پر قبضے کے مخالف مظاہرین پر بہت حد تک قابو پا لیا ہے، لیکن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے باعث فوجیوں کی بڑی تعداد فوج چھوڑ کر مزاحمت کاروں کے علاقوں اور دیگر مقامات کی جانب راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
تصویر کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبارنے آج لبنان کی حزب اللہ تحریک
اگست
عراقی کردستان میں شدید قبائلی تصادم
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں سیکورٹی فورسز اور ہرکی قبیلے
جولائی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
جولائی
آل سعود کے ساتھ صیہونی حکومت کے تعلقات معمول پر
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : عبرانی زبان کے اخبار Yedioth Ahronoth نے رپورٹ کیا کہ امریکہ
نومبر
صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے
اپریل
مجھے پلاسٹک نہ کہا جائے، متھیرا کا جواب
?️ 23 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا کہ
مارچ
پولیس فائرنگ سے طالب علم ہلاک، واقعے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا حکم
?️ 9 مارچ 2021پیشاور{سچ خبریں}پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے ایک طالب علم
مارچ
برطانوی صحت کے شعبے میں ہڑتالوں کا ایک نیا دور
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ہیلتھ کیئر ورکرز یونین نے ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات
فروری