طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء تک افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ جب تک امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج نہیں نکال لیتا اس وقت تک طالبان افغانستان سے متعلق کسی بھی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق فیصلہ سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11ستمبر تک افغانستان سےتمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، واشنگٹن سے امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر بدھ کو افغانستان سے فوج نکالنےسے متعلق نئے فیصلے کا اعلان آج کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب ترک وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان امن کانفرنس استنبول میں 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان امن عمل پر استنبول کانفرنس کے کنوینرز نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین کانفرنس اپریل کے آخری ہفتے میں ہوگی۔

ترک وزارتِ خارجہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ترکی کی میزبانی میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین استنبول کانفرنس کا انعقاد 24 اپریل سے 4 مئی کو کیا جائے گا۔

استنبول کانفرنس کے مشترکہ کنوینرز میں ترکی، قطر اور اقوامِ متحدہ شامل ہیں، کنوینرز نے بیان میں کہا کہ خود مختار، آزاد اور متحد افغانستان کے قیام کا عزم رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس کا مقصد دوحہ میں جاری افغان امن عمل پر مذاکرات کو تیز اور پائیدار بنانا ہے۔

استنبول کانفرنس میں شرکت اور ایجنڈے کے بارے میں افغان شرکا سے جامع مشاورت ہوئی ہے، توقع ہے کہ کانفرنس میں افغان عوام کی خواہشات کی حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کیا گیا

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے

مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب

?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم

لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے

مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب

ایف اے ٹی ایف گروپ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ

بائیڈن حکومت شہر سازی کے سلسلے میں تل‌آویو کابینہ پر دباؤ ڈال رہی ہے: ایکسیوس

?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت

پاور سیکٹر کے قرضوں کو کم کرنے کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط

?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبے میں بڑھتے

غزہ کے الشفا ہسپتال میں قابضین کے جرائم کی ہولناک رپورٹ

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ الشفا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے