?️
دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے انہیں امید ہیکہ کوئی بھی ملک دہشت گرد امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا لیکن اگر کسی ملک نے ایسا کیا تو یہ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی جس پر طالبان کبھی بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ خطے میں ہمسایہ ممالک امریکہ کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، لیکن اگر خدانخواستہ ایک مرتبہ پھر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو یہ عظیم تاریخی غلطی ہو گی جو تاریخ میں لکھی جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دوحہ میں موجود اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں افغان طالبان نے کہا ہے کہ ایسی کسی غلطی پر طالبان خاموش نہیں رہیں گے۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارے ہمسائے میں اس مقصد کے لیے رہنا چاہتا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں آپریشنز کرسکے۔
افغان طالبان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ہم نے بار بار اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری سرزمین کسی دوسرے کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
طالبان نے کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کوئی دوسرا بھی اپنی سرزمین اور فضائی حدود ہمارے ملک کے خلاف استعمال نہ کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چند روز کے دوران متعدد مرتبہ واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو فوجی بیسز فراہم نہیں کرے گا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ بھی دو ٹوک انداز میں چند روز قبل واضح کرچکے ہیں کہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
امریکہ نے 11 ستمبر تک افغانستان سے اپنے فوجی انخلا کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سے عالمی ذرائع ابلاغ میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک میں اپنے فوجی اڈے قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ بوقت ضرورت افغانستان میں آپریشنز کرسکے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے ایک تاجر کو مغربی ایشیائی امور کا مشیر مقرر کیا
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے کہا کہ مساد بولوس
دسمبر
الیکشن کا مطالبہ سیلاب متاثرین کی زندگیوں سےکھیلنے کے مترادف ہے،بلاول
?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب
ستمبر
امریکہ اور روس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کا آغاز
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ کا ماننا
فروری
ٹرمپ کی دھمکیاں یورپ کو مزید متحد کر رہی ہیں
?️ 15 فروری 2026ٹرمپ کی دھمکیاں یورپ کو مزید متحد کر رہی ہیں یورپی مرکزی
فروری
عدنان صدیقی کو اسکول میں مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو کا انکشاف
?️ 29 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے
ستمبر
الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش
?️ 22 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جج نے توہین عدالت کی سزا
نومبر
ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے
فروری
معاہدہ نہ بھی ہوا تب بھی ایران کے خلاف جنگ ختم کر دیں گے؛ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متضاد بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا
اپریل