?️
دمشق (سچ خبریں) شام میں جیسے ہی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آئے اور بشار اسد کی شاندار کامیابی کا اعلان کیا گیا تو شامی عوام نے ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر اس جیت کا جشن منانا شروع کردیا اور بشار اسد کی حمایت میں ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شام میں بشار اسد کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی اس ملک کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بشار اسد کی کامیابی کا جشن منایا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے عوام نے مختلف شہروں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلیاں نکالیں اور سڑکوں پر آ کر بشار اسد کی کامیابی کا جشن منایا، شامی عوام کے ہاتھوں میں بشار اسد کی تصویریں اور شام کے پرچم تھے اور وہ بشار اسد کے حق میں نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد 95 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔
شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔
صدارتی انتخابات میں شریک دوسرے 2 امیدواروں محمود مرعی اور عبدالله سلوم عبدالله نے بالترتیب 4 لاکھ 70 ہزار 276 اور2لاکھ 13 ہزار968 ووٹ حاصل کئے، پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ کے کہنے کے مطابق ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 78 فیصد رہا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کی ضرورت مند افراد کیلئے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
مارچ
بائیڈن نے آتشیں اسلحہ کے کنٹرول کے اصول کا مطالبہ کیا
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: جیسا کہ حالیہ ہفتوں میں ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ کی
جون
کورونا: ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی
فروری
ایرانی حملوں سے نواتیم ایئربیس میں شدید آتشزدگی
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:اگرچہ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید میڈیا سنسر شپ
جون
صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی
جنوری
یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: کریملن پیلس کے ترجمان نے یوکرین کے صدر کے روس
جنوری
کیف میں جنگ نے شدت پکڑی: الجزیرہ
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: یوکرین کے جنرل اسٹاف نے تصدیق کی کہ روسی افواج
مارچ
بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان
?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق وفاقی وزیر منصوبہ بندی
ستمبر