?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے خلاف دیا گیا وہ بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم مختصر وقت میں حوثیوں کو ختم کرسکتے ہیں واپس لیتے ہوئے انصاراللہ سے سعوی عرب پر حملے روکنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر حوثی سعودی عرب پر حملہ بند کرنے کا عہد کرتے ہیں تو ریاض یمن میں حوثیوں کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے نجی نیوز چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی عرب حوثی حملوں کی بندش کے بدلے میں ایک پیش کش کرتا ہے جس میں معاشی مدد بھی شامل ہے۔
حوثی رہنما عبد الملک الحوثی کے ایران سے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بن سلمان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی حکومت کے ساتھ ان کے مضبوط تعلقات ہیں جس کی وجہ سے وہ اب تک ہمارے مقابلے میں کھڑے ہوئے ہیں لیکن الحوثی یمنی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آخر کار وہ عربیت کا ساتھ دیں گے، اور ہم پر حملے بند کردیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھتا ہے کیونکہ سعودی عرب اس بات کو واضح طور پر جانتا ہیکہ ایران خطے میں ایک مضبوط طاقت ہے اور اس کے ساتھ اچھے تعلقات سے خطے کے حالات بہتر ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے اپنے پچھلے بیانات کو بھی واپس لے لیا جس میں انہوں نے مختصر وقت میں ہی حوثیوں کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیان کو واپس لیتا ہوں کیونکہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہوچکا ہے کہ حوثیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا اتنا آسان نہیں ہے اس لیئے ہم انہیں دوستی اور جنگ بندی کی پیش کش کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
الجولانی کی صدارتی امیدوار بننے کی منصوبہ بندی
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سرکردہ رہنما،
دسمبر
شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام
جون
صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ
جون
مقبوضہ کشمیر نہ ہی بھارت کا حصہ ہے اور نہ ان کا اندرونی معاملہ ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
اسرائیل اور امریکہ کا سخت ترین دشمن کون ہے؟ ؛صہیونی ذرائع کی زبانی
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی اور مغربی میڈیا کے مطابق، یمن کی عسکری طاقت
مئی
ٹیکسز کے بجاے عوام کو ریلیف دی جائے:وزیر اعظم
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اراکین کی جانب سے مہنگائی پر اظہار نظر کرنے
اپریل
فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بتا دیا
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی
نومبر