?️
سچ خبریں:عبرانی زبان کے معتبر اخبار ہارٹیز نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف عدالتی فیصلہ جلد سنایا جا سکتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ممتاز اخبار ہارٹیز نے پیش گوئی کی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی مرکزی عدالت جلد ہی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عائد سنگین الزامات کے حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری
اخبار نے واضح کیا ہے کہ امکان ہے کہ نتنیاہو ان الزامات میں قصوروار قرار دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر مختلف الزامات عائد ہیں، جن میں رشوت لینا، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت شامل ہیں، یہ الزامات صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے لیے ایک بڑا قانونی چیلنج بن چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے اٹارنی جنرل نے نیتن یاہو کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے مقدمے کی سماعت کو 10 ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔
اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی کارروائی کو مصلحت عامہ کے تحت بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جانا چاہیے۔
مزید برآں، صیہونی روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو نے بدعنوانی کے مقدمات میں سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے اپنے مقدمے کی سماعت کو مؤخر کرنے کے لیے جنگی مصروفیات کو جواز بنایا تھا۔
صیہونی ٹی وی چینل 12 نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے عدالت سے اپنی سماعت کو ڈھائی ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔
ایک اور رپورٹ میں صیہونی اخبار معاریو نے انکشاف کیا کہ کابینہ کے قانونی مشیر نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ معلومات کے افشا کے حوالے سے تحقیقات شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟
نیتن یاہو پر خفیہ معلومات کے افشا کے علاوہ مالی بدعنوانی اور عوامی اموال کے غلط استعمال جیسے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ یہ الزامات ان کے خلاف جاری عدالتی اور قانونی کارروائی کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل حماس کو شکست دے سکتا ہے؟موساد کے سابق چیف کی زبانی
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق موساد چیف نے واضح کیا ہے کہ تل ابیب
مئی
سعودی نیوم پروجیکٹ عربوں کے لیے صیہونیوں کا خواب
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ساتھ نیوم منصوبے کی شکل میں تعلقات قائم
اگست
ترکی کی ثالثی سے مصری وزیر خارجہ کا شام کا ممکنہ دورہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:شامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی مداخلت سے
دسمبر
فلسطینی مزاحمت کاروں کا نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ تصادم ، دو صیہونی فوجی زخمی
?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس کے مقامی ذرائع نے آج (پیر) کو شہر میں مجاہدین
ستمبر
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا
مارچ
غزہ کے واقعات بیدار ضمیر انسانوں کا امتحان ہیں:ملائیشیا کے وزیر اعظم
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ میں جاری
جون
ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 7
مارچ