?️
سچ خبریں:فلسطین پر قبضے (نکبہ) 77ویں برسی کے موقع پر حماس نے عہد کیا ہے کہ فلسطینی قوم نیا نکبہ برداشت نہیں کرے گی، فلسطین کی آزادی اور وطن واپسی کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔
حماس نے فلسطین پر قبضے (نکبہ) کی 77ویں برسی کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اب کسی بھی نئے نکبے یا جبری نقل مکانی کو برداشت نہیں کرے گی اور فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کی واپسی صرف مزاحمت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطین؛ یوم نکبہ سے یوم مزاحمت تک
حماس نے اس موقع پر شہدائے فلسطین خصوصاً جنگ "طوفان الاقصیٰ” کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون فلسطینی قوم کے لیے مشعل راہ اور جدوجہد کا سرمایہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے گزشتہ دو سالوں کے دوران غزہ، مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینی عوام پر خوفناک جرائم اور نسل کشی کے باوجود فلسطینی قوم کی بہادرانہ مزاحمت نے دشمن کے تمام منصوبے ناکام بنا دیے ہیں۔
حماس نے اپنے بیان میں متعدد نکات پر زور دیا ہے:
1۔ فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور فلسطینی قوم اپنی سرزمین کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رکھے گی۔
2۔ قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی کا قیام فوری ضرورت ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب فلسطینی مسئلہ بڑے چیلنجز سے گزر رہا ہے۔
3۔ فلسطین پر 77 سالہ اسرائیلی قبضہ اور غزہ میں حالیہ جرائم امریکہ اور مغرب کی جانبداری کو عیاں کرتے ہیں۔
4۔ القدس اور مسجد اقصیٰ فلسطینی جدوجہد کا مرکز ہیں، اسرائیل کو یہاں کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے اور القدس ہمیشہ فلسطین کا ابدی دارالحکومت رہے گا۔
5۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت زار کا براہ راست ذمہ دار اسرائیل ہے اور ان پناہ گزینوں کی واپسی ایک ناقابل تنسیخ حق ہے۔
6۔ فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے اور اسرائیل کی قیدیوں کے خلاف جرائم کو روکے۔
7۔ عرب اور اسلامی ممالک کی وحدت فلسطین کے لیے اسٹریٹجک گہرائی ہے، اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا ان ممالک کے مفاد کے خلاف ہے۔
8۔ لبنان، یمن اور عراق سمیت عالمی سطح پر فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں کی حمایت کو سراہا گیا اور اس حمایت کو جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا
?️ 19 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر
مارچ
امریکی عہدیدار کا طالبان کو ہیئت تحریرالشام کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے طالبان کو ہیئت
دسمبر
سعودی دروازے اسرائیلیوں کے لیے کھلے ہیں: اسرائیل گلوبز
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی خبر رساں ذرائع نے کہا ہے کہ باوجود اس کے
مئی
عمران ریاض کیس: والد کو پولیس ورکنگ کمیٹی میں تحفظات بیان کرنے کی ہدایت
?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو
جون
شامی فوج کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کی دو دھاری تلوار
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شام کے مختلف علاقوں
دسمبر
مصر نے صہیونی حکومت کے لبنان سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر دیا
?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ نے لبنان کے وزیر اعظم کے
مئی
ہرحملہ آور کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں: پاکستان
?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے
فروری