?️
سچ خبریں:شام میں الجولانی دہشتگرد گروہ کی پشت پناہی سے خواتین کے اغوا اور ان کی خرید و فروخت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جبکہ اقلیتوں کے خلاف حملے اور جبر کے واقعات عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ بن چکے ہیں۔
ایک معروف عربی اخبار نے ایک تشویشناک اور خطرناک رجحان کی نشاندہی کی ہے جو شام میں تیزی سے پھیل رہا ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں اور دہشتگرد گروہوں کی جانب سے اقلیتوں پر مظالم کے ساتھ ساتھ اب خواتین کی خرید و فروخت اور جبری شادیاں ایک نیا المیہ بن چکی ہیں، جو شام میں ایک انتہائی خطرناک باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
روزنامہ رأی الیوم کے مطابق، شام کے عوام اس وقت اسرائیلی بمباری اور دہشتگرد گروہوں کے اقلیتوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ ایک اور صدمہ انگیز حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں جس میں خواتین کو اغوا کرکے ان کی تجارت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجولانی دہشتگرد گروپ سے منسلک عناصر، نکاحِ جہاد اور خواتین کی خرید و فروخت کے نظریے کو فروغ دے رہے ہیں، جس کے باعث شام کھلے عام غلام منڈی میں تبدیل ہو رہا ہے۔
ایک دلخراش مثال میں، میرا نامی ایک علوی طالبہ کو صوبہ حمص میں اس کے تعلیمی ادارے سے اغوا کیا گیا، اور بعد ازاں اس کی تصاویر ایک نوجوان کے ساتھ نکاح کی حالت میں سامنے آئیں۔
یہ صورتحال اتنی ابتر ہو چکی ہے کہ والدین اپنی بیٹیوں کو اسکول اور یونیورسٹی بھیجنے سے بھی خوف زدہ ہو گئے ہیں، کیونکہ دہشتگرد گروہوں کے قبضے والے علاقوں میں اغوا کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔
علوی اسلامی کونسل نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی ہے کہ شام میں مزید 60 علوی لڑکیاں اغوا ہو چکی ہیں، جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شام میں دہشت گردی کو تقویت دینے کا نتیجہ کیا نکلا؟
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور مرکزی حکومت
دسمبر
اسرائیلی قبضے کے جرائم کی مذمت میں بحرینیوں کے مظاہرے
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:جمعہ کے روز بحرینیوں نے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی
مئی
اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور
ستمبر
غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں
?️ 27 جولائی 2025غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی
جولائی
قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظور
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل
اگست
دنیا میں امریکہ کی یک جہتی کا اختتام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
فروری
صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست
ستمبر
امریکی محکمہ خارجہ میں آرکٹک سفیر کا عہدہ قائم
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن
اگست