?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق یکم مئی سے افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ممکن نہیں ہے۔
انتھونی بلنکن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری نہیں کچھ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کا اعلان متوقع ہے، انہوں نے کہا کہ پروگرام کی تفصیل نیٹو اجلاس میں سامنے لائی جائے گی۔
دوسری جانب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
کچھ روز قبل طالبان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا فوجی انخلا میں ناکام رہا تو نتائج کا خود ذمے دار ہوگا، امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دوحہ میں ہونے والے امریکا اور طالبان معاہدے کے مطابق غیر ملکی افواج کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا تھا تاہم امریکی صدر جو بائیڈن کی سربراہی میں نئی امریکی انتظامیہ یکم مئی سے پہلے اپنے منصوبوں پر نظرثانی کر رہی ہے کیونکہ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ مئی 2021 تک افغانستان میں موجود بقیہ ڈھائی ہزار فوجی بھی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
دوسری جانب طالبان خبردار کر چکے ہیں کہ اگر امریکا انخلا کے لیے ڈیڈ لائن کو پورا نہیں کرتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا بینی گانٹز استعفیٰ دیں گے؟
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر نے اعلان کیا کہ وہ آج
جون
امریکہ کے غیر محفوظ دل سے لے کر ذریعہ معاش کے بحران تک
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کے
اگست
اداریہ: ’آزاد اور منصفانہ‘ انتخابات
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)بہ ظاہر سست روی سے شروع ہونے والے اس
فروری
توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک، تحائف لینے والوں میں اہم شخصیات کے نام شامل
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ
مارچ
گرین لینڈ اور ڈنمارک کے درمیان تنازعہ تلاش کرنے کی کوشش؛ امریکی ناظم الامور کو طلب کر لیا گیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ڈنمارک میں واقع "گرین لینڈ” کے خود مختار علاقے میں
اگست
آئی جی اور رینجرز سے سیکیورٹی کی رپورٹ طلب
?️ 5 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تاخیر پر سندھ
نومبر
اسلام آباد میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں تنازع
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مارچ
نومبر
امریکہ چین تجارتی جنگ میں شدت وائٹ ہاؤس ٹرمپ الیون مذاکرات کے لیے بات چیت کر رہا ہے
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: سی این این نے اعلان کیا: وائٹ ہاؤس امریکی صدر
مئی