?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے کو لے کر ایک نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغاستان سے اپنی افواج کے نکالنے کو لے کر کیئے گئے وعدے پر عمل نہیں کرسکتا، اس لیئے ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکی افواج کب تک افغانستان سے نکلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بیس جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جو بائیڈن نے کہا کہ حکمت عملی سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے یکم مئی کی آخری تاریخ کو پورا کرنا مشکل ہو گا، فوجیوں کا انخلا مشکل ہے۔
البتہ انہوں نے اس بات کا اعلان ضرور کیا کہ امریکہ اب زیادہ دیر تک افغانستان میں نہیں رہ سکتا اسے جانا ہوگا لیکن کب جانا ہے اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم چلے جائیں گے، سوال یہ ہے کہ ہم کب روانہ ہوں گے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کہ کیا وہ 2022 میں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں دیکھتے ہیں تو امریکی صدر نے کہا کہ میں یہ نہیں دیکھا سکتا کہ ایسا کوئی معاملہ ہو۔
جو بائیڈن نے اپنے دفتر میں 100 روز کے دوران امریکا میں کووڈ 19 کے خلا 20 کروڑ ویکسینیشن کے انعقاد کا ایک نیا مقصد طے کیا اور عہدے سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی اکیلے نیوز کانفرنس کے انعقاد کے بعد معاشی ترقی کا دعوٰی کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مشرقی کمرے میں پیش ہوتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے دفتر سنبھالنے کے 100 روز میں 10 کروڑ ویکسینیشن کا ابتدائی ہدف گزشتہ ہفتے شیڈول سے 42 دن پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ‘میں جانتا ہوں کہ یہ مشکل ہے اور جو ہمارا اصلی ہدف تھا اس سے دو گنا زیادہ ہے تاہم دنیا کا کوئی دوسرا ملک اس کے قریب بھی نہیں آیا’۔
انہوں نے اس خبر کے ساتھ معاشی ترقی کا بھی دعوی کیا کہ بے روزگاری انشورنس کا دعویٰ کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی بہت سارے امریکی کام نہیں کر رہے ہیں، بہت سارے خاندانوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے اور ابھی بہت کام کرنا باقی ہے تاہم میں امریکی عوام سے کہہ سکتا ہوں، آپ کی مدد کی جائے گی اور امید بھی نظر آرہی ہے۔
جو بائیڈن نے امریکی کانگریس میں ریپبلکنز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھنے یا تقسیم کی سیاست کو جاری رکھنے میں مدد کریں کیونکہ وہ بندوقوں کے کنٹرول، ماحولیاتی تبدیلی اور امیگریشن اصلاحات جیسے امور پر غور کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ مجھے مسائل حل کرنے کے لیے رکھا گیا ہے، نہ کہ تفرقہ پیدا کرنے کے لیے۔
مشہور خبریں۔
متعدد ممالک میں امریکی سفارتکار پراسرار بیماریوں میں مبتلا
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد ممالک میں تعینات ریاستہائے
جولائی
صیہونیوں کی پابندیوں کے باوجود کتنے فلسطینی مسجد اقصیٰ حاضر ہوئے؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی قابضین کی
مارچ
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف نے ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
ستمبر
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ
اکتوبر
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے
ستمبر
صیہونیوں کی ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:جبکہ کئی عرب ممالک فلسطینیوں کے جبری انخلاکے خلاف اپنی
مارچ
وزیراعلیٰ سندھ کی نئے ایرانی قونصل جنرل سے معاہدے
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:لسید مراد علی شاہ نے آج صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی
جولائی
اسپین نے بین الاقوامی برادری سے نیتن یاہو کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: ہسپانوی وزیر نے ایک بیان جاری کیا جس میں نیتن
اکتوبر