اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیلی کنیسٹ کے رکن نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں تگفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن سامی ابو شحادہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عرب شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور فلسطینی عرب آبادی کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روکا جائے۔

کنیسٹ کے عرب رکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور امتیازی سلوک کررہی ہے۔

کنیسٹ کے رکن نے تل ابیب میں مختلف ممالک کے سفیروں کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں انہیں سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیے علاقوں میں موجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن، شاباک، اسرائیلی پولیس اور دیگر اداروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی حربوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی پولیس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ دو روز سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 250 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض پولیس نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے اور یہودی آباد کاروں‌ کے حملوں کی مذمت کرنے کی پاداش میں فلسطینی عرب آبادی کے خلاف پکڑ دھکڑ شروع کی گئی ہے۔

عرب اقلیت کے تحفظ کے لیے قائم مرکز العدالہ کے وکیل حسن جبارین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی علاقوں میں نہتے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا اور بغیر کسی جرم کے فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

قابض پولیس نے گذشتہ کچھ روز سے قانون اور نظام کے عنوان سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے، اس مہم کا مقصد فلسطینی عرب شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں گرفتار کرنا، لوٹ مار کرنا اور گرفتاری کے بعد انہیں فوجی عدالتوں میں گھسیٹ کر کڑی سزائیں دلوانا ہے۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر

کیا ترک فوجیں شام سے نکلیں گی؟

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:    یہ 2009 کے آخر میں تھا جب سعودی عرب،

حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار

?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے

مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پٹرول مہنگا کرکے سلامی دی، پرویزالٰہی

?️ 29 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی

معدنیات بل سے متعلق عمران خان نے اہم احکامات دیئے ہیں، جنید اکبرخان

?️ 4 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صدر اور قومی

توشہ خانہ سے تحائف حاصل کرنے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹسز جاری

?️ 9 اگست 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ تحائف حاصل کر کے

ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ

یوم آزادی؛ سفارتخانوں اور سفراء کے مبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پر مختلف ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے