?️
تل ابیب (سچ خبریں) فلسطینی قوم کے خلاف دہشت گردی اور ظلم کی انتہا کرنے والے اسرائیلی جب کبھی انصاف کی بات کریں تو انصاف کا لفظ ایک مذاق لگتا ہے لیکن ایک ایسا ہی بیان اسرائیلی وزیر دفاع نے جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی جنگی جرائم کو ناانصافی پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے خطے کے حالات کو مزید کشیدہ ہونے کی دھمکی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا اسرائیل کے خلاف مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ اندھا اور ناانصافی پر مبنی ہے اور اس فیصلے سے خطے کے حالات مزید خراب ہوں گے۔
اسرائیل کی سرکاری نشریاتی ادارے کے اے این کے مطابق گینٹز نے کہا کہ اس ہفتے اسرائیل نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر کس طرح ردعمل دیا جائے۔
گینٹز کا خیال ہے کہ بہت سے ممالک یہ سمجھ لیں گے کہ اس طرح کی تفتیش کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس طرح کی تحقیقات میں مستقبل میں کئی دوسرے ممالک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اس طرح کی تفتیش سے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا، اور خطے کی صورتحال کو بہتر بنانا مشکل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ مارچ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی رہنماؤں کے ذریعہ ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پہلی بار مغرب کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کا تل ابیب کا دورہ
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل اور اس ملک کے
ستمبر
ویکسینیشن نہ کرانے کے ناخوشگوار نتائج آنا شروع ہو گئے
?️ 31 اگست 2021لاہور/کوئٹہ(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن
اگست
پاکستان، چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں سکتی: وزیر داخلہ
?️ 8 اگست 2021راولپنڈی ( سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
اگست
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت
مئی
ہمارا مقصد یمن کا محاصرہ ختم کرنا ہے:انصاراللہ
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات کی طرف
اگست
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
دسمبر
نئے ٹیکس سے ملک میں ادویات مہنگی ہو گئی
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے
جولائی
امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور
مارچ