سچ خبریں:ایک معروف عبرانی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو شدید جنگی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے، جس سے اس کی جنگی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔
المنار نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی زبان کے مشہور اخبار یدیعوت آحارونوٹ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ صہیونی فوج کو اہلکاروں کی کمی اور کمزور بھرتیوں کے باعث مختلف مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج میں فورسز کی کمی کی وجہ سے خواتین کی بھرتی
اسرائیلی فوج کی جنگی طاقت میں مسلسل کمی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جنگی طاقت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ فوج میں شامل ہونے والے نئے اہلکاروں کی صلاحیتیں ناکافی ہیں، جس کے باعث فوج کی جنگی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
فوری طور پر 7000 جنگی اہلکاروں کی ضرورت
یدیعوت آحارونوت نے مزید انکشاف کیا کہ صورتحال تشویشناک ہے، اور فوج کو فوری طور پر 7,000 جنگی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے حریدی کہلانے والے تین ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیرہ ہزار اہلکاروں میں سے صرف 1200 ہی بھرتی ہو سکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے لیے افرادی قوت کی قلت ایک چیلنج
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کو افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے، جو کہ اس کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: فوج کی کمی پوری کرنے کے لیے صیہونیوں کا احمقانہ منصوبہ
حریدی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد حاصل نہ ہونے کے باعث، فوج کو جنگی میدان میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔