?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 90 پیسے کا ہوگیا، ماہرین اس کی وجہ سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے اور ملک میں سیاسی ہلچل کو قرار دے رہے ہیں۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 90 پیسے کا ہوگیا جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 0.44 فیصد یا ایک روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ سیاسی غیریقینی کی صورتحال اور عدالت کے فیصلے کا التوا ہے، سیاسی صورتحال کے حوالے سے افراتفری ہے، کسی کو بھی کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ نہیں ہوپا رہا جبکہ چین سے بھی 30 کروڑ ڈالر آنے ہیں، وہ بھی اب تک نہیں ٓآئے ہیں۔
سعد بن نصیر نے مزید کہا کہ اسی طرح آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھ جائے گی، اس کے علاوہ آج مرکزی بینک کی جانب سے زری پالیسی کا اجلاس ہونا ہے، وہ بھی دیکھنا ہے کہ شرح سود میں کتنا اضافہ کیا جاتا ہے۔
پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے، اس کے ذخائر صرف 4 ارب 24کروڑ ڈالر کے قریب ہیں، جو بمشکل 4 ہفتوں کی درآمدات پورا کرسکتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک کو فوری طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے، جس سے نہ صرف ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے بلکہ دوست ممالک اور دیگر کثیر الجہتی قرض دہندگان کی جانب سے فنڈز ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
دوسری جانب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
کے ایس ای-100 انڈیکس تقریباً 12 بج کر 4 منٹ پر 312 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کم ہو کر 39 ہزار 577 پوائنٹس پر آگیا ہے، جو گزشتہ روز 39 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل بے
جنوری
صومالی لینڈ کو اسرائیلی تسلیم کرنے کے خلاف ایران اور اسلامی ممالک کا سخت بیان
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم اور 21 عرب اور اسلامی ممالک نے
دسمبر
ہمیشہ مظلوم کی حمایت کرنے والی عوام
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام اس ملک کے چھوٹے اور بڑے
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے
جولائی
پاکستان میں بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے محروم ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں فنانشل سروسز کی رپورٹ جاری
?️ 25 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ایک بڑی تعداد بینکنگ سہولت سے
مارچ
انگلینڈ کے وزیر اعظم کے لیے ہونے والے پول میں لِز ٹرس کو 22% برتری حاصل
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اگست
یوراگوئے کے وزیر خارجہ کو پارلیمنٹ میں کیوں طلب کیا گیا ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مونٹی ویڈیو یوراگوئے کی حزب اختلاف جماعت ‘ناسیونل پارٹی’ نے
اگست
فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے حماس کے خلاف نازیبا الفاظ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس (ابو مازن) نے ایک
اپریل