یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️

برلن (سچ خبریں)  یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوروپی یونین سول فلسطین کی سوسائٹی اور کاروباری شعبے کی مدد کرے گی لیکن سیکیورٹی فورسز کی کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یوروپی یونین نے کہا کہ وہ فلسطینی سول پولیس کو تکنیکی مدد کے سوا فلسطینی سیکیورٹی فورسز کو کوئی مالی یا تکنیکی مدد فراہم نہیں کرے گا۔

یونین نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی امداد نرسوں، ڈاکٹروں اور اساتذہ کی تنخواہوں پر مشتمل ہے، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں غریب ترین فلسطینی کنبوں کو معاشرتی الاؤنس فراہم کرنے میں معاونت جاری رکھی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مالی اعانت کرتے ہیں، سول سوسائٹی اور کاروباری شعبے کی مدد کرتے ہیں، چھوٹے اور مائیکرو پروجیکٹس، اور ایریا سی اور مشرقی القدس کی فلسطینی شناخت کو محفوظ رکھنے کے لیے منصوبوں پر عمل درآمد کرتے رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف ایجنسی  UNRWA کے ایک کلیدی ڈونر کے طور پر کردار ادا  کرتا رہے گا۔

بیان میں زور دیا گیا  ہے کہ یوروپی یونین کے پاس فنڈز کے استعمال اور نگرانی کا ایک مربوط طریقہ کار موجود ہے جس کا مقصد  یقینی بنانا  ہے کہ  یونین کی طرف سے دیا گیا ایک ایک  یورو مقصد کے مطابق خرچ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے برکس پالیسیوں کی حمایت کے لیے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: جب کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس رپورٹ کرتے ہیں کہ

یمنی فوج نے اماراتی جاسوس طیارے کو مار گرایا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان یحیی ساری نے بدھ

شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید

?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی

امریکہ روس تعلقات خاتمے کے قریب

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی

صیہونیوں کی حماس کے خلاف ناکامی کی وجوہات؛ صیہونی جنرل کا تجزیہ

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صیہونی جنرل نے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی

امریکہ کیسے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے؟ امریکی فوجیوں کی زبانی

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد

پاکستان اور چین عالمی سطح پر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے

?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے اقوام متحدہ اور دوسرےکثیرملکی

یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے