?️
سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے تین فلسطینی مجاہدین کو شہید کر دیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی ریاست کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج نے منگل کے روز اپنی خفیہ ایجنسی شاباک کے ساتھ مل کر جنین کے شمال مغرب میں واقع علاقے حسن پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بیت حانون آپریشن؛ صہیونی تجزیہ کار حیران، فلسطینی مجاہدین کی کامیاب حکمت عملی
قدس نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ تین فلسطینی مجاہدین ایک غار میں موجود تھے جنہیں صہیونی فوجیوں نے گھیرے میں لے لیا۔ محاصرے کے بعد قابض فوج نے علاقے پر شدید بمباری اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں فلسطینی مجاہدین جامِ شہادت نوش کر گئے۔
صہیونی افواج نے کارروائی کے دوران علاقے پر فضائی حملے بھی کیے، جبکہ سنائپرز کو اس مقصد کے لیے تعینات کیا گیا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کو براہِ راست نشانہ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: غزہ صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ہے جس سے باہر نکلنا ممکن نہیں
اس خونی کارروائی کے دوران کم از کم دس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، فوجی کارروائی کے دوران علاقے میں بجلی اور مواصلاتی نظام معطل کر دیا گیا، جبکہ درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔


مشہور خبریں۔
اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کُل ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 22 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے
ستمبر
سیلاب سے فصلیں شدید متاثر، چاول کی برآمدات میں بڑی کمی کے خدشات منڈلانے لگے
?️ 20 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب کی وجہ
نومبر
روس اور یوکرین کی تازہ ترین صورتحال
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: 2034 تک نیٹو میں یوکرین کے داخلے کے مبینہ وقت
جولائی
نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ
دسمبر
پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہو گی
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ
جون
فلسطینیوں کی غزہ سے جبری نقل مکانی ہماری سرخ لکیر ہے: مصری انٹیلیجنس چیف
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:مصری انٹیلیجنس کے سربراہ حسن رشاد نے واضح کیا ہے کہ
دسمبر
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
?️ 29 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی
اگست
نیٹن یاہو کا داخلی بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کا منصوبہ
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک کان 11 نے رپورٹ دیا ہے کہ اسرائیلی
نومبر