?️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں بننے والی کورونا ویکسین شدید خطرناک ثابت ہورہی ہے اور اب اس ویکسین کو استعمال کرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے طبی نگران ادارے نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین لینے کے بعد خون جمنے (بلڈ کلاٹنگ) کی شکایت کرنے والے افراد میں سے سات کی موت واقع ہوگئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق برطانوی نگران ادارے نے سنیچر کو سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لینے کے بعد 30 افراد میں خون جمنے کی شکایت سامنے آئی تھی جس میں سے سات ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ہیماٹالوجی پینل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کے فوائد اس کے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں۔
ایم ایچ آر اے کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جون رینے کا کہنا ہے کہ ایجنسی رپورٹس کا تفصیل سے جائزہ لے رہی ہے، لیکن ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹرازینیکا کی وجہ سے وبا پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے اور لوگوں کو جب ویکسین لگوانے کا کہا جائے تو انہیں لگوانی چاہیے، ہم ماہرین صحت سے کہہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس ییلو کارڈ ویب سائٹ ہر ایسے کیس کی رپورٹ کریں جس کا تعلق ویکسین سے بنتا ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا میں میڈیسن کے پروفیسر پاؤل ہنٹر نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اییسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگی ان کے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے کے مواقع بہت زیادہ ہیں، لہذا یہ بات مجھے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے سے نہیں روک سکتی۔
یاد رہے کہ چند ممالک میں ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کے استعمال کے بعد بلڈ کلاٹنگ کے واقعات سامنے آئے تھے جس کے بعد ویکسین لگانے کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔
ویکسین سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامیناتھن نے تمام ممالک کو ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کا کہا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے سائبر خطرہ کون ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے شائع کردہ سائبر حکمت
ستمبر
اگلے 6 ماہ میں ہمیں اپنے اور یوکرین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکہ
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے بدھ کو کہا
جنوری
جو بائیڈن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکہ میں صیہونی منصوبہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: ٹرمپ سنچری ڈیل ایک خالصتاً صہیونی منصوبہ تھا جسے ریاستہائے
اکتوبر
مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز
?️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے
اکتوبر
دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی
جون
صیہونیوں کا فلسطینی مجاہدین کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہونے کا اعتراف
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی فوج اور آبادکاروں کے خلاف
ستمبر
سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت
فروری
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع آل مارکیٹنگ کمپنیز کی
اکتوبر