تل ابیب (سچ خبریں) امریکی کمپنی کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کے بعد دہشت گرد ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس فیصلے کو ایک بہت ہی خطرناک معاملہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ریاست اسرائیل وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے امریکا کی ایک ڈیری کمپنی کی طرف سے غرب اردن میں قائم اسرائیل کی غیرقانونی کالونیوں میں کام بند کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرناک فیصلہ قرار دے دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کی امریکی کمپنی آئس کریم بین اینڈ جیری فیصلہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا یہ اقدام ایسا ہے جس پر قانونی طور پرسخت گہرے مضمرات مرتب ہوں گے، امریکی کمپنی کی طرف سے بائیکاٹ کے فیصلے کے خلاف اسرائیلی شہریوں کو قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہوگا، بینیٹ نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کے بین اینڈ جیری کمپنی کے فیصلے کو ایک بہت ہی خطرناک معاملہ قرار دیا۔