?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی اخبار نے حماس کی مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے محمود عباس کی ناکامی کے بارے میں اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس فلسطینیوں میں شدید مقبولت پیدا کرچکی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے فلسطینی عوام شدید نفرت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی عوامی مقبولیت کا اعتراف کیا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی مقبول جماعت بن چکی ہے جب کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس عوامی تائید کھو چکے ہیں، ان کی عوامی مقبولیت کا گراف غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل ہی نیچے آگیا تھا۔ القدس اور غزہ کی پٹی کے حوالے سے ان کا ٹھوس کردار نہ ہونے کی وجہ سے فلسطینی صدر عباس سے مایوس ہوئے ہیں۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ میں الامعری کیمپ میں سابق فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کی تصاویر اور تحریک فتح کے زرد رنگ کے پرچم محمود عباس کی عوامی تائید کھو جانے کی عکاسی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ الامعری کیمپ برسوں سے تحریک فتح کا گڑھ رہا ہے مگر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے حوالے سے مقامی شہری مختلف موقف اپنا رہے ہیں اور ان کی صدر عباس کےحوالے سے سوچ بدل رہی ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیموں بالخصوص حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کی دفاعی صلاحیت پر خود فلسطینی بھی حیران ہیں۔
امریکی اخبار لکھتا ہے کہ غزہ کے بعد غرب اردن میں بڑی تعداد میں فلسطینی ایسے مظاہروں میں شرکت کررہے ہیں جو حماس کی طرف سے بلائے گئے ہوتے ہیں، غرب اردن میں نکالی جانے والی ریلیوں میں حماس کے پرچم اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ منظر نامے میں غیر مسبوق تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور تحریک فتح کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی کمی آئی ہے جب کہ دوسری طرف حماس کی عوامی مقبولیت میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
80 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی؛ نیویارک میں ہائی لیول ویک کا انعقاد
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی رہنما ایک ہفتہ کے دوران دنیا کے اہم چیلنجز
ستمبر
عرب حکومتوں نے کیا امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے قومی مفادات کو قربان
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم کے لیے عرب ممالک کی حمایت اور
اکتوبر
چینی بحری جہازوں پر نئے محصولات سب کے لیے نقصان دہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 17 اپریل کو نئے ضوابط
اپریل
ہنیہ کے قتل میں صیہونی حکومت کے جرم پر ترکی کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے
جولائی
ماریہ زاخارووا کا واشنگٹن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے
جون
یوکرین جنگ کو کون نہیں ختم ہونے دے رہا؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے بھارتی نژاد ریپبلکن
اگست
ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے پس پردہ محرکات، آمدنی میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کم کرنے سے کہیں آگے ہیں
?️ 10 اگست 2025 ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے پس پردہ محرکات؛ آمدنی میں اضافہ
اگست
دشمن مکمل تباہی تک فلسطین میں آرام نہیں کر سکتا: جہاد اسلامی
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
جنوری