سچ خبریں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے بعد مصر اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔۔
مصر کے صدارتی دفتر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قاہرہ دورے کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی قائم کی جائے اور محاصرے کو ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزراء کی حزب اللہ کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی شدید مخالفت
بیان میں القدس میں اسلامی مقدس مقامات پر قابض صیہونیوں کے بار بار حملوں کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا گیا کہ موجودہ تاریخی، مذہبی اور قانونی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔
دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کے لیے دو ریاستی حل کی بنیاد پر کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق مشرقی القدس کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حق شامل ہو۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟
مصر اور سعودی عرب میں مشترکہ بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے لبنان میں فوری اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے اور خطے میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششیں بہت اہم ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج میں تنزلی کا بحران اور نیتن یاہو کے تلخ آپشنز
مارچ
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
مارچ
سبزِیاں اور پھل کھاکر صحت مند رہنے کے ساتھ عمر بڑھائیں، تحقیق
مارچ
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں بڑا حادثہ، آتشزدگی کے واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
مارچ
نئی صیہونی کابینہ نے بھی تھاما امریکہ کا دامن
جون
آئی ایم ایف کو لکھا جائے گا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، عمران خان
فروری
وزیر اعظم آج قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے
جون
صیہونی جوہری ہتھیار
اگست